Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین چنئی میں کار حادثے کا شکار، معمولی چوٹ آئی

Updated: August 10, 2026, 5:12 PM IST | Mumbai

معروف موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور گلوکار اے آر امین اتوار کی شام چنئی میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثہ گنڈی کے قریب کاتھِپارا فلائی اوور کے پاس پیش آیا۔ خوش قسمتی سے امین کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئیں۔

AR Rahman And Ameen.Photo:INN
اے آر رحمان اور امین۔ تصویر:آئی این این

معروف موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور گلوکار  اے آر امین  اتوار کی شام چنئی میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثہ گنڈی کے قریب کاتھِپارا فلائی اوور کے پاس پیش آیا۔ خوش قسمتی سے امین کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئیں۔

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ۵؍ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرسبھی کی نظریں

حادثہ کیسے پیش آیا؟
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے آر امین اپنے ایک دوست کے ساتھ کویمبیڈو سے چنئی شہر کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران کاتھِپارا فلائی اوور کے قریب ایک  ویگن آر  مبینہ طور پر سڑک کی ایک سائیڈ لین سے اچانک مرکزی سڑک پر آ گئی اور امین کی  پورشے  سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ ویگن آرکا سائیڈ روڈ سے اچانک مرکزی سڑک پر آنا بتائی جا رہی ہے۔ تاہم پولیس پورے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
امین اور ان کے دوست کو اسپتال لے جایا گیا
حادثے کے بعد اے آر امین اور ان کے دوست کو احتیاطاً کاویری اسپتال  لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنہ اور ضروری علاج کے بعد دونوں کو اسی روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ دوسری جانب ویگن آر  کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا۔ اسےکلائیگر سینٹنری سپراسپیشلیٹی اسپتال   منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے بعد اسے بھی اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد آڈیار ٹرافک انویسٹیگیشن ونگ نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور پولیس نے باقاعدہ کیس درج کرکے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اے آر امین نے موسیقی میں اپنی الگ شناخت بنائی
اے آر رحمان کے بیٹے ہونے کے باوجود  اے آر امین  نے موسیقی کی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۵ءمیں منی رتنم کی فلم’’او کڈھل کنمنی ‘‘ کے گیت ’’مولیٰ صلی وسلم‘‘  کے ذریعے پلے بیک سنگنگ میں قدم رکھا تھا۔اس کے بعد انہوں نے مختلف زبانوں اور میوزک پروجیکٹس میں اپنی آواز کا جادو دکھایا۔ وہ اپنے والد اے آر رحمان کے ساتھ بین الاقوامی میوزک ٹورز میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں ۴۵۵؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کرلیا

حالیہ پروجیکٹس میں بھی مصروف
اے آر امین حالیہ عرصے میں کئی میوزک پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے رام چرن کی آنے والی فلم’’پیدی‘‘  کے لیے’’چکری چکری‘‘  کا تمل ورژن گایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلوکارہ جسلین رائل  کے ساتھ آزاد میوزک ٹریک’’بھیگی بھیگی‘‘ بھی ریکارڈ کیا، جس کی میوزک ویڈیو میں ذوالقرنین سلمان اورمرنال  ٹھاکر نظر آئے۔
 اے آر رحمان بھی کئی بڑے منصوبوں میں مصروف
دوسری جانب اے آر رحمان بھی مسلسل بڑے فلمی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ وہ دو حصوں پر مشتمل میتھولوجیکل فلم ’’رامائن‘‘ ، پیریڈ ڈراما’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ اور’’مون واک‘‘   جیسے پروجیکٹس سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK