Inquilab Logo

پہچان سے کسی شعبے میں داخلہ ملتا ہے کامیابی محنت سے ملتی ہے: ارباز خان

Updated: March 13, 2024, 9:20 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکار ارباز خان کو بالی ووڈ میں کسی شناخت کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔ ارباز اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے اور سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ہیں۔

Arbaaz Khan. Photo: INN
ارباز خان۔ تصویر : آئی این این

اداکار ارباز خان کو بالی ووڈ میں کسی شناخت کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔ ارباز اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے اور سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہیں اقربا پروری پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ 
اربازخان کا تعلق بالی ووڈ کے ایک بڑے خاندان سےہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ اقربا پروری سے اسٹار بچوں کو فائدہ ہوتاہے۔ اس سوال کے جواب میں ارباز کا کہنا ہےکہ `دیکھیں اگر آپ کے والد کسی بھی پیشے میں ہیں تو آپ کے لیے اس شعبے کا دروازہ ضرور کھلتا ہے لیکن آپ کو وہاں کام آپ کے والد کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کے ٹیلنٹ کی وجہ سے ملے گا۔ یہ بات نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہر جگہ لاگو ہوتی ہے۔ 
ارباز خان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتےہیں، ’’ہاں، میں یہ ضرور مانتا ہوں کہ اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد کسی نہ کسی پیشے میں ہے، تو آپ کے لیے وہاں جا کر کام تلاش کرنا آسان ہو جاتاہے، لیکن اگر آپ وہاں کام نہیں کرپاتے، تو آپ کو صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر لوگوں کو آپ کا کام پسند نہیں ہے تو کوئی آپ کو کام نہیں دے گا۔ ارباز خان ان دنوں اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ روینہ ٹنڈن اس فلم میں ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی۔ خبروں کے مطابق ارباز اس سال ’دبنگ۴‘ بھی پروڈیوس کرنے والے ہیں۔ وہ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK