Inquilab Logo

میمز بنانے والوں کی وجہ سے مجھے مالی فائدہ ہوتا ہے: ارچنا

Updated: June 17, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں کی اداکارہ اور ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں جج کے تعلق  سے معروف ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مذاق اڑانے اور میمز بنانے سے وہ قطعی متاثر نہیں ہوں گی۔

Archana Puran Singh.Picture:INN
کامیڈی شوز میں جج بننے والی ارچنا پورن سنگھ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی کامیڈی فلموں کی اداکارہ اور ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں جج کے تعلق  سے معروف ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مذاق اڑانے اور میمز بنانے سے وہ قطعی متاثر نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے اپنا یہ عمل جاری رکھیں، ان کے اس اقدام سے مجھے کافی مالی فوائد پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ان کے ہنسنے و دیگر انداز پر میمز بنائے تھے۔ارچنا پورن سنگھ آج کل  اداکار و اینکر شیکھر سُمن کے ساتھ کامیڈی شو انڈیا لافٹر چمپئن میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا سے حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ وہ ہندوستان  میں مزاح پر مبنی ٹیلنٹ پیش کرنے کی ہمیشہ کمی محسوس کرتی رہی ہیں، اب ایسا کرتے ہوئے وہ کافی پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ان کا مذاق اس بنا پر اڑا رہے ہیں کہ وہ ہر لطیفے پر ہنستی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذہین اور تعلیم یافتہ شخصیت کی مالک ہیں اور جانتی ہیں کہ مزاح کیا ہوتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنی ذاتی زندگی میں مشکل ادوار کا بھی احاطہ کیا اور کہا کہ اس کے باوجود وہ کیمرے کے سامنے بطور پروفیشنل ہمیشہ مسکراتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK