Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلوکار اریجیت سنگھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائیں گے: رپورٹ

Updated: July 16, 2025, 4:04 PM IST | Mumbai

گلوکار اریجیت سنگھ اپنی اگلی جنگل ایڈوینچر فلم سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے۔ یاد رہے کہ یہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی۔ کشورکمار کے بعد وہ ایسا کرنے والے واحد اداکار ہوں گے۔

Film actor and singer Arijit Singh. Photo: INN
فلم اداکار اور گلوکار اریجیت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

گلوکار اریجیت سنگھ نے ۲۰۱۳ء میں موہت سوری کی فلم ’’عاشقی ۲‘‘ میں موسیقی دی تھی اور اب ۱۳؍ سال بعد وہ ہندی سنیما میں مشہور پلے بیک سنگر بننے کیلئے تیارہیں۔ اریجیت سنگھ نے اپنے پلے بیک سنگنگ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ہے وہی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اریجیت سنگھ ہدایتکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔ ہندی فلموں میں گلوکار کا ہدایتکار میں تبدیل ہوجانا کبھی کبھار ہوتا ہے اور ایسا صرف ایک مرتبہ ہوا ہے جب بالی ووڈ کے لیجنڈری کشور کمار ایک کامیاب اداکار، میوزک کمپوزر ہونے کے علاوہ گلوکار اور فلم ہدایتکار بھی تھے۔ اب اریجیت سنگھ بھی جنگل ایڈوینچر پر مبنی فلم کے ذریعے ہدایتکاری کے میدان میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں جسے مہاویر جین نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے پنک ویلا نے بتایا ہے کہ ’’اریجیت سنگھ ہدایتکار بننے پر غور کر رہے ہیں اور خاموشی سے ایک بہترین اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم جنگل ایڈوینچر پر مبنی ہوگی جسے انہوں نے کویل سنگھ کے ساتھ لکھا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: رشبھ شیٹی ’’کانتارا : چیپٹر وَن ‘‘ کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے معاـوضہ لیں گے

ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’فلم کی اسکرپٹ لاک کی جاچکی ہے اور اگلا قدم کاسٹنگ ہے۔ یہ زیادہ بجٹ والی ایک جنگل ایڈوینچر فلم ہوگی اور اریجیت سنگھ فلم کے پری پروڈکشن پر عملے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اگلے ماہ فلم کاسٹنگ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور کاسٹ میں مشہور اداکاروں کو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔‘‘ یہ پری پین انڈین فلم ہوگی اسی لئے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ دنیا بھر سے باصلاحیت اداکاروں کو اس فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘ مہاویر جین کے علاوہ الوک دیوتی فلمز اور گوڈ بلز انٹرٹینمنٹ بھی اس فلم کو پروڈیوس کرے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK