۲۰۲۲ء میں ’’کانتارا‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد رشبھ شیٹی نے اپنے معاوضہ میں ۲۴۰۰؍ فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
۲۰۲۲ء میں ’’کانتارا‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد رشبھ شیٹی نے اپنے معاوضہ میں ۲۴۰۰؍ فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
۲۰۲۲ء میں باکس آفس پر بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرنے والی ’’کانتارا‘‘ کے اداکار اور ہدایتکار رشبھ شیٹی نے ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ کیلئے اپنی فیس میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق ان کی فیس ۲۴۰۰؍ فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس طرح وہ ہندوستانی سنیما کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ’’کوئی موئی‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رشبھ شیٹی کو ’’کانتارا‘‘ کیلئے ۴؍ کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔ وہ اس فلم کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار تھے۔ فلم نے باکس آفس پر تقریباً ۴۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ ناقدین نے بھی فلم کی خوب تعریف کی۔
یہ بھی پڑھئے: مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان، بالی ووڈکی ’’حقیقت‘‘ دکھائیں گے
فلم کی زبردست کامیابی کے بعد اس کا پریکویل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’کانتارا: چیپٹر وَن‘‘ کیلئے رشبھ شیٹی کو ۱۰۰؍ کروڑ روپے دیئے گئے ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے فلم کے منافع سے حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اگر فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے تو ان کے معاوضہ میں ۵۰؍ کروڑ روپے اور شامل ہوسکتے ہیں۔ ’’کانتارا : چیپٹر وَن‘‘ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خبروں کے مطابق اس فلم کے پروڈکشن میں کافی دھیان دیا گیا ہے۔ فلم میں ۵۰۰؍ سے زائد تربیت یافتہ فائٹر جبکہ ۳؍ہزار سے زائد ٹیکنیکل کریو ہے۔