Inquilab Logo

ملائیکہ اروڑا سے اپنی آمدنی کے موازنے پر ارجن کپور برہم

Updated: August 09, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

ارجن کپور فلموں کے علاوہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنے رشتہ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ برسوں سے ملائیکہ کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔

 Arjun Kapoor and Malaika Arora.Picture:INN
ارجن کپوراور ملائیکہ اروڑا ۔۔تصویر: آئی این این

ارجن کپور فلموں کے علاوہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنے رشتہ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ برسوں سے ملائیکہ کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔ ایسے میں ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں۔ اگر کریں گے تو وہ خوشی کا لمحہ کب آئے گا۔ فی الحال ارجن کپور کچھ ناراض نظر آرہے ہیں۔ وہ ایک میڈیا رپورٹ کے تعلق سے کافی ناراض ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ملائیکہ اروڑا، ان سے زیادہ کماتی ہیں۔ اداکار ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’’۲۰۲۱ءمیں ایسی احمقانہ ہیڈ لائن پڑھنا افسوس ناک اور شرمناک ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملائیکہ اروڑا اچھا کماتی ہیں، انہوں نے کئی سال کی محنت کے بعدیہ مقام حاصل کیا۔ ان کا میرے تو کیاکسی کے ساتھ بھی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔‘‘ واضح رہے کہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ملائیکہ کی مجموعی آمدنی ۱۰۰؍ کروڑ  روپے ہے جبکہ ارجن کپور کی مجموعی آمدنی ۸۸؍کروڑ روپے ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملائیکہ اروڑا کسی فلم میں آئیٹم سانگ کرنے کیلئے ۱ء۷۵؍کروڑ روپے لیتی ہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ملائیکہ اروڑا نے بحیثیت ایک خاتون ۲۰؍ سال کی عمر میں سخت محنت کی ، تب جا کر آج انہیں یہ مقام حاصل ہوا، میں نے انہیں کبھی شکایت کرتے ہوئے نہیں پایا، وہ اپنے دل میں کسی کے لیے بغض نہیں رکھتیں، ملائیکہ عزت سے کام کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے میں یقین رکھتی ہیں، میں ان سے ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں۔خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور پچھلے کئی مہینوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، خبروں کے مطابق وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا اکثر ارجن کپور کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK