Inquilab Logo

ارجن کپور نے زبردست جسمانی تبدیلی سےسب کو حیران کر دیا

Updated: May 19, 2022, 1:58 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کر دی۔ اداکار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔

Arjun Kapoor .Picture:INN
ارجن کپور ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کر دی۔ اداکار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔   فلم ’عشق زادے‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی زبردست جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔  اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے۱۵؍ ماہ تک اپنے جسم پر سخت محنت کی، تاہم اپنی حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کرنے کے بعد، ارجن نے اب اپنے اس سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن کم کرنے کا سفر مشکل تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ وہ ٹریک پر رہ سکے۔ ایک معروف اخبار کو دیئے جانے والے   انٹرویو میں ارجن کپور نے کہا’’مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورس پر رہنا بہت مشکل تھا، اور اب بھی مشکل ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ گزشتہ۱۵؍ مہینوں سے جیسے محنت کر رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا۔‘‘اداکار نے جسمانی تبدیلی کے معاملے پر ٹائیگر شروف کے ساتھ موازنہ کئے  جانے پر بات کرتے ہوئے کہا ’’ٹائیگربہت منفرد اور خاص ہے اس کے پاس بہت سے ٹیلنٹ ہیں۔ وہ ڈانس کر سکتا ہے، ایکشن کر سکتا ہے، اس نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے اور صبح۴؍ بجے اٹھتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کتنا نظم و ضبط والا لڑکا ہے۔‘‘اداکار نے ٹائیگر شروف کے بارے میں مزید کہا ’’اس میں لوگوں کو اپنا فالوور اور مداح  بنانے کی خاصیت ہے جو ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا۔‘‘ ارجن نے کہا ’’میں کبھی ایسا نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ میں نے کبھی اپنے آپ کو اس کے قابل ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں بچپن سے ہی ایک موٹا بچہ رہا ہوں، میرا سفر مختلف ہے۔‘‘  صرف۱۵؍ مہینوں میں اتنی زبردست جسمانی تبدیلی لانے پر ارجن کے مداح ان سے بےحد متاثر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK