۲۰۲۵ء میں بعض ایسے ’’کراس اوور‘‘ ہوئے جن کے متعلق شہریوں کو بالکل اندازہ نہیں تھا۔ عالمی سطح پر مشہور کئی شخصیات نے انڈین سلیبریٹیز سے سرپرائز ملاقاتیں۔ جانئے ایسی ہی چند ملاقاتوں کے بارے میں۔
EPAPER
Updated: December 20, 2025, 3:56 PM IST | Mumbai
۲۰۲۵ء میں بعض ایسے ’’کراس اوور‘‘ ہوئے جن کے متعلق شہریوں کو بالکل اندازہ نہیں تھا۔ عالمی سطح پر مشہور کئی شخصیات نے انڈین سلیبریٹیز سے سرپرائز ملاقاتیں۔ جانئے ایسی ہی چند ملاقاتوں کے بارے میں۔
شاہ رخ خان اور لیونل میسی
لیونل میسی پچھلے دنوں ہندوستان کے دورے پر تھے۔ کولکاتا میں میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کولکاتا میں ان کا ۷۰؍ فٹ کا مجسمہ بنایا گیا۔ اسی شہر میں کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان نے میسی سے ملاقات کی۔
شاہ رخ خان اور لی جنگ جئی
لی جنگ جئی اور شاہ رخ خان کی ملاقات جوئے فورم ۲۰۲۵ء، ریاض (سعودی عربیہ) میں ہوئی۔ لی جنگ جئی نے اکتوبر میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی تھی۔ خیال رہے کہ لی جنگ جئی جنوبی کوریا کے اداکار ہیں جو اپنی ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سبب مشہور ہیں۔
اسمرتی ایرانی اور بل گیٹس
اسمرتی ایرانی کا مشہور سیریل ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کا سیزن ۲؍ نشر ہورہا ہے۔ چند ماہ پہلے اسمرتی کے کردار تلسی نے ویڈیو کال پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھئے: میگھنا گلزار، حساس کہانیوں اور حقیقت پسند فلموں کی نمائندہ ہدایت کارہ
دلجیت دوسانجھ اور شکیرا
میٹ گالا کی تقریب میں دلجیت دوسانجھ کی ملاقات ہسپانوی پاپ اسٹار شکیرا سے ہوئی۔
رنویر سنگھ اور ٹیری کریوس
رنویر سنگھ کی بلاک بسٹر فلم ’’دھرندھر‘‘ ریلیز ہونے کے بعد ہالی ووڈ اداکار ٹیری کریوس نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور انہیں مبارک باد بھی دی۔
ایشان کھٹر، وشال جیٹھوا اور مارٹن اسکارسیس
ایشان کھٹر اور وشال جیٹھوا کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کی نمائش لاس اینجلس میں ہوئی۔ اس دوران امریکہ کے مشہور فلمساز مارٹن اسکارسیس نے فلم کی پوری ٹیم سے ملاقات کی۔
سلمان خان اور ادریس البا اور ایڈگر ریمیریز
ریڈ سی فلم فیسٹول کے دوران سلمان خان کوہالی ووڈ کے دو مشہور ستاروں ادریس البا اور ایڈگر ریمیریز کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کی ’’مہااوتار‘‘ میں دپیکا پڈوکون ہیروئن کا کردار ادا کرسکتی ہیں
کارتک آرین اور جانی ڈیپ
کارتک آرین نے ریڈ سی فلم فیسٹول میں ہالی ووڈ فلم ’’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘‘ میں جیک اسپیرو کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار جانی ڈیپ سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر وائرل ہوئی۔
کریتی سینن، ڈکوٹا جانسن، اوما تھرمن اور ایڈریان بروڈی
کریتی سینن نے جدہ میں منائے گئےریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران ہالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں ڈکوٹا جانسن، اوما تھرمن اور ایڈریان بروڈی سے ملاقات کی۔