Inquilab Logo

آرین خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں داخلہ کیلئے تیار

Updated: February 25, 2022, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بالی ووڈ میں داخلے کیلئے تیار ہیں لیکن کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے۔

Aryan Khan.Picture:INN
آرین خان ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان بالی ووڈ میں داخلے کیلئے تیار ہیں لیکن کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے۔کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے آرین خان اب بالی ووڈ میں انٹری کیلئے  تیار ہیں  لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری کریں گے۔ آرین خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کیلئے کہانی لکھیں گے۔  آرین خان ویب سیریز لکھنے کیلئے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کررہے ہیں جسے ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کرے گی۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آرین خان کی او ٹی ٹی سیریز اس سال ہی شروع ہوسکتی ہے۔ ویب سیریز کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی  ہے۔ آرین اس پروجیکٹ پر اپنے شریک مصنف بلال صدیقی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ آرین خان نے۲۰۲۰ء میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے گریجویشن کیا تھا۔ ان کے پاس فائن آرٹس، سینیمیٹک آرٹس، فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بیچلرس کی ڈگری ہے اور وہ اپنی تعلیم کو اب اپنے کام میں لانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی اور آرین خان کی بہن سہانا خان بھی فلموں میں انٹری کیلئے تیار ہیں۔ تاہم وہ اپنے بھائی کے برعکس کیمرے کے سامنے کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور نیٹ فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی۔ اس ویب سیریز کی ہدایت کاری معروف ہدایت کارہ زویا اختر کریں گی اور یہ ویب سیریز مقبول آرچی کامکس پر مبنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK