Inquilab Logo

آرین خان جلد ہی فلم سازی سے اپنا فلمی سفر شروع کریں گے

Updated: October 12, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

 شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے مددکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آرین خان نےبھی بہن سہانا خان کی طرح انڈسٹری میں سرگرم ہونے کیلئے کمر کس لی ہے۔

Aryan Khan.Picture:INN
آرین خان ۔ تصویر:آئی این این

 شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آرین خان کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے مددکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آرین خان نےبھی بہن سہانا خان کی طرح انڈسٹری میں سرگرم ہونے کیلئے کمر کس لی ہے۔ لیکن آرین کے اس سفر کا آغاز پردے کے سامنے سے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھےسےہوگا۔آرین اداکاری سے پہلے پروڈکشن میں اپنا ہاتھ آزمانا چاہتے ہیں۔ خبر ہےکہ شاہ رخ نے آرین کے آئندہ پروجیکٹ کیلئے مشہور فلم ساز کو ان کی تربیت دینے کیلئے منتخب کیا ہے۔
آرین مشہور فلمساز کے ساتھ کام کریں گے
 پنک ولا نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جلدہی شاہ رخ کے بیٹے آرین اپنے پہلے پروجیکٹ کی پروڈکشن سنبھالیں گے اور اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آرین جلد ہی شاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی ریڈچلیز انٹرٹینمنٹ کے بینرتلےبننے والی ویب سیریز کے اسکرپٹ رائٹر بننےوالے ہیں۔ آرین کو فلم میںاداکاری سے زیادہ فلم بنانےمیںدلچسپی ہے۔ آرین ہدایت کاری سے پہلے خود کو بطور مصنف آزمانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیےشاہ رخ نے انہیں بہترین ٹریننگ دینے کے لیے مشہور اسرائیلی سیریز ’فاؤدا‘ کے فلمساز لیور راز کا انتخاب کیا ہے۔
یہ ویب سیریز کب شروع ہوگی؟
 آرین کےاس پہلے پروجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اس ویب سیریز کی کاسٹ کیلئے آڈیشن بھی شروع ہو چکاہے۔فی الحال اس ویب سیریز کا کام ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اس کی شوٹنگ شروع کر دی جائےگی۔اس ویب سیریز کی اسکرپٹ کے بارےمیں پہلے بھی اطلاعات تھیں کہ وہ بلال صدیقی کے ساتھ کام کریں گے۔ بلال مشہور سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ کے شریک مصنف ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ کی فلموں کی بات کریں تو وہ جلد ہی اپنی بڑی فلم پٹھان کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔اس فلم میں سلمان خان کےبطورمہمان اداکار کام کرنے کی بھی بات ہو رہی ہے۔یہ فلم جنوری ۲۰۲۳ءمیں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK