Updated: July 29, 2026, 10:13 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ میں آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنکاروں کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک جانب سلمان خان نے اپنی بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن کے ذریعے بڑے پیمانے پر امدادی مہم کا آغاز کیا ہے، تو دوسری جانب عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر عوام سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ میں آسام کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنکاروں کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک جانب سلمان خان نے اپنی بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن کے ذریعے بڑے پیمانے پر امدادی مہم کا آغاز کیا ہے، تو دوسری جانب عالیہ بھٹ** نے سوشل میڈیا پر عوام سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا کی نجی سرمایہ کاری منصوبے پر یوئیفا ہنگامی اجلاس بلائے گا
عالیہ بھٹ نے منگل کے روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے آسام میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا’’اس وقت ملک کے کئی حصے سیلاب سے متاثر ہیں، جن میں آسام سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہے اور وہاں کے لوگ انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘عالیہ نے مزید کہا’’۶۰؍ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ پورے خاندان اپنے گھر، زمین، مویشی اور بعض نے اپنے پیاروں تک کو کھو دیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سانحہ ہر سال پیش آتا ہے، لیکن ہم پھر بھی اس کے لیے تیار نہیں ہوتے۔‘‘
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آنے والے دنوں میں وہ امدادی تنظیموں کے بارے میں معلومات شیئر کریں گی تاکہ لوگ متاثرین کی مدد کر سکیں۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے #CircleOfHope کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
بھومی پیڈنیکر نے بھی آگاہی مہم شروع کر دی
اداکارہ بھومی پیڈنیکر بھی سوشل میڈیا پر آسام کی صورتحال اجاگر کر رہی ہیں۔ انہوں نے زیرِ آب دیہات، بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندانوں کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اسپائیڈر مین بننا میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے:ٹام ہالینڈ
سلمان خان کی زمینی سطح پر امدادی کارروائیاں
جہاں کئی فنکار صرف سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی پھیلا رہے ہیں، وہیں سلمان خان نے عملی طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان نے اپنی بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن کے تحت آسام میں موجود اپنے ایک فین کلب کے تعاون سے مرحلہ وار انسانی امدادی مہم شروع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیار کھانے کے پیکٹس، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضرورت تقسیم کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔