Inquilab Logo

کیدارناتھ کے ۳؍ سال مکمل ہونے پرسارہ نے سشانت کو یاد کیا

Updated: December 09, 2021, 11:22 AM IST | Agency | Mumbai

کیدارناتھ کے ۳؍ سال مکمل ہونے پرسارہ نے سشانت کو یاد کیا سارہ نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ آج مجھے اپنے منصور کی کمی محسوس ہورہی ہے

Sushant Singh Rajput and Sara Ali Khan.Picture:INN
سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان ۔ تصویر: آئی این این

سشانت سنگھ راجپوت  اور سارہ علی خان کی فلم `کیدارناتھ کو۳؍ سال مکمل ہو گئے۔ یہ فلم۷؍ دسمبر۲۰۱۸ء کو ریلیز ہوئی تھی۔  اس فلم کے۳؍ سال مکمل ہونے پر سارہ نے آنجہانی اداکار سشانت کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جو اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار تھے۔  سارہ نے فلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’۳؍ سال پہلے میرا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، میں ایک اداکار بنی اور میری پہلی اور سب سے خاص فلم ریلیز ہوئی، مجھے نہیں معلوم کہ میں کبھی اس کی وضاحت کر پاؤں گی یا نہیں کہ  میرے لیے کیدارناتھ فلم کیا معنی رکھتی ہے لیکن، آج مجھے اپنے منصور کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ یہ صرف سوشانت کی غیر متزلزل حمایت، بے لوث مدد، مسلسل رہنمائی اور مشورے تھے جس نے مکو (سارہ علی خان کے کردار) کو آپ کے دلوں تک پہنچا دیا۔ کیدارناتھ سے اینڈرومیڈا۔ تم ہمیشہ یاد  آؤ گے سشانت۔‘‘ گزشتہ سال۱۴؍ جون کو سشانت نے دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK