Inquilab Logo

ممبئی ایئرپورٹ پرسلمان خان نے چھوٹے بچے سے مل کرمداحوں کا دل جیت لیا

Updated: May 26, 2023, 12:20 PM IST | Mumbai

آئیفا ایوارڈ کیلئے ابو ظہبی جاتے وقت دبنگ خان کے تازہ ترین ویڈیو سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی بچوں سے پیار کرتے ہیں

In 2 pictures taken from the video, Salman Khan can be seen with the child
ویڈیو سے لی گئی۲؍تصویروں میں سلمان خان کو بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے

ممبئی ایئرپورٹ  سے  دبنگ  اسٹار سلمان خان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میںوہ ایک  نوعمر لڑکے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آئے ۔ سلمان  نےاپنے  ا س ویڈیو سے سب کو یاد دلایا کہ وہ بچوں سے پیار کرتےہیں۔سلمان خان کو بدھ کی رات دیر گئے آئیفا۲۰۲۳ءکیلئے ابوظہبی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی ہوائی اڈے پر اپنی سیکوریٹی ٹیم کے ساتھ دیکھاگیا، جوطیارےمیں سوار ہونے کے لیے جا رہے تھے۔ تاہم جب سلمان نے دیکھا کہ ایک بچہ  ان  تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، تو وہ رک گئےاوراسےخود سے لپٹا لیا۔ انسٹاگرام پر ایک پیپرازی کے ذریعے شیئر کئےگئےویڈیومیں سلمان خان کو اپنی ٹیم کو روکتےاور ایک نوعمر لڑکے کوخود تک پہنچنے کی اجازت دیتے ہوئے دیکھاگیا۔اس لڑکے کو دوڑتے ہوئے اور سلمان کے اسے گلے لگاتےہوئے دیکھا گیا۔اس کے بعد سلمان کے چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ کھیل  رہی تھی۔
 ویڈیو میں جس چیز نےسب کی توجہ حاصل کی وہ سلمان کا نیا روپ تھا۔اداکار کو کِک کے انداز میںہوائی اڈے پر اپنے  دیکھا گیا۔ اس سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں انہوں نے کِک ۲؍ پر کام شروع کردیاہے۔بہت سے لوگوں نے کمنٹ سیکشن میں جاکرسلمان کو پیارسے نوازااور کہا  کہ سلمان خان وہ سپراسٹارہیں جن کے تعلق سے عوام میں سب سے زیادہ غلط فہمیاں ہیں۔یہ آدمی سب سے زیادہ پیار کرنے کے لائق ہے! ایک اور نے تبصرہ کیا کہ اندر سے کتنا خوبصورت آدمی ہے!ایک اور صارف نےمزید کہا کہ بھائی کا نیا روپ  پیار ہے۔ تیسرےنے لکھا ہے کہ’’بہت اچھا!سلمان خان آدمی کتنا لاجواب ہے۔اس کا انداز اور دل بہت اچھا ہے، خدا اسے مزیدترقی دے۔چوتھے کمنٹ میں لکھاگیا کہ کتنا ہینڈسم لگ رہا ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں بچوں کی خواہش کے بارے میں بات کی۔ آپ کی عدالت میں اپنی پیشی کے دوران سلمان نے کہا کہ وہ کرن جوہر کے راستے پر چلے گئے لیکن یہ آسان نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK