• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں ایٹلی کنفیوژہو گئے تھے

Updated: September 22, 2023, 11:15 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے نامور ہدایت کار ایٹلی شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات میں ہی کنفیوزہوگئے تھے۔

Shah Rukh Khan and Atlee Kumar. Photo. INN
شاہ رخ خان اور ایٹلی کمار۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہند کی فلموں کے نامور ہدایت کار ایٹلی شاہ رخ خان سے اپنی پہلی ملاقات میں ہی کنفیوزہوگئے تھے۔ ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم جوان ۷؍ تمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ہندوستان میں جوان کا کل بزنس۵۰۰؍کروڑ روپے سے زائدہو گیا ہے۔ایٹلی نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار شاہ رخ سے ملےتو شاہ رخ سرنے مجھے کہا کہ میں ’ایٹلی فلم‘ کرنا چاہتاہوں ۔ میں نے اس سے پوچھا، ’’سر، ایٹلی فلم کیا ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا کہ میں ایک ایسی فلم کا حصہ بنناچاہتا ہوں جس میں ایک بڑے ڈائریکٹر کے طورپر آپ کے دستخط ہوں ۔‘‘ایٹلی نے مزید کہاکہ ’’میں خوش قسمت ہوں کہ شاہ رخ سر، نین تارا میڈم، وجے سیتوپتی، دپیکا میڈم کی ایسی شاندار ٹیم ملی، انہوں نےمجھے میری حدودتک پہنچایا اور مجھے بہترین دیا۔‘‘ایٹلی نےکہا،’’مجھے اپنے خاندان سے بہت حمایت ملی، میری بیوی پریا میری ریڑھ کی ہڈی ہے اور، دوسرے شاہ رخ خان تھے، جنہوں نے اس فلم کےدوران ایک ٹیم کے طور پرکام کیا اور تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK