اسپین کے کارلوس الکاراز نے ہفتہ کو ۳؍ سیٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بین شیلٹن کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز ۲۰۲۶ء کے خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔ اب وہ اپنے پہلے اے ٹی پی فائنلز خطاب سے صرف ایک جیت دور ہیں۔
EPAPER
Updated: November 22, 2026, 5:07 PM IST | Turin
اسپین کے کارلوس الکاراز نے ہفتہ کو ۳؍ سیٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بین شیلٹن کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز ۲۰۲۶ء کے خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔ اب وہ اپنے پہلے اے ٹی پی فائنلز خطاب سے صرف ایک جیت دور ہیں۔
اسپین کے کارلوس الکاراز نے ہفتہ کو ۳؍ سیٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بین شیلٹن کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز ۲۰۲۶ء کے خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔ اب وہ اپنے پہلے اے ٹی پی فائنلز خطاب سے صرف ایک جیت دور ہیں۔ گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الکاراز کو عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر موجود شیلٹن نے سخت چیلنج دیا۔ اسپین کے کھلاڑی نے۶۔۳، ۳۔۶،۶۔۷؍ سے کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسرے سال فائنل میں جگہ بنائی۔
For The Title 🏆 Who claims the 2026 #NittoATPFinals crown? 👑 @carlosalcaraz @AlexZverev https://t.co/UhbLVcvpEU
— ATP Tour (@atptour) November 21, 2026
یہ بھی پڑھئے:۴۴؍ سال پرانا بنگالی گانا ’آج شنیبار‘ جی ٹی اے ۶؍ میں شامل، ہندوستانی مداح خوش
شیلٹن نے پہلے سیٹ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کرلی، لیکن دوسرے سیٹ میں الکاراز نے اپنی لے حاصل کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور آخرکار ٹائی بریکر میں الکاراز نے بازی مار لی۔ ۷؍ مرتبہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے الکاراز نے اس طرح اس سال یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں شیلٹن کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
میچ کے بعد الکاراز نے کہاکہ میرے خیال میں شیلٹن نے مجھے اپنی پوری طاقت لگانے پر مجبور کردیا۔ میں ذہنی طور پر بہت مضبوط بنا رہا۔ پہلے سیٹ میں غلطیاں کرنے کے بعد دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اہم مواقع پر جس طرح کا کھیل پیش کیا۔ کلائی کی مسلسل چوٹ کے باعث فرنچ اوپن اور ومبلڈن سمیت سیزن کے ۴؍ ماہ گنوانے کے باوجود الکاراز نے شاندار واپسی کی ہے۔ وہ مسلسل ۱۳؍ میچ جیت چکے ہیں۔ اولمپک سنگلز کا طلائی تمغہ اور اے ٹی پی فائنلز کا خطاب ان چند بڑے اعزازات میں شامل ہیں، جو ۲۳؍ سالہ کھلاڑی کے کریئر میں اب تک شامل نہیں ہوسکے ہیں۔اتوار کو ہونے والا فائنل ۲۰۲۶ء میں الکاراز کا ساتواں خطابی مقابلہ ہوگا، جو اس سال اے ٹی پی ٹور کے کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے زیادہ ہے۔
خطاب کی راہ میں الکاراز کے سامنے عالمی نمبر ایک اور ٹوکیو۲۰۲۰ء اولمپک چیمپئن جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کا چیلنج ہوگا۔ زیوریو نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے ڈانیل میدویدیف کو۶۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر تیسری مرتبہ اے ٹی پی فائنلز کے خطابی مقابلے میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے:ویلنگٹن ٹیسٹ میں ہندوستان کی گرفت مضبوط
اے ٹی پی فائنلز کے۲؍ سابق چیمپئن کے درمیان کھیلے جانے والے اس مقابلے میں ۲۹؍ سالہ جرمن کھلاڑی نے ۱۶؍ ایس لگائے اور پہلی سرو پر۸۱؍ فیصد پوائنٹس حاصل کیے۔ یہ ۲۰۲۶ء میں ان کی ۶۹؍ویں کامیابی تھی، جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی ہے۔ اتوار کا فائنل اس سیزن میں ان کا پانچواں خطابی مقابلہ ہوگا۔ وہ اس سے پہلے ۲۰۱۸ء اور ۲۰۲۱ء میں اے ٹی پی فائنلز کا خطاب جیت چکے ہیں۔ ٹاپ سیڈ زویریف کا اب دوسری سیڈ الکاراز سے ۱۴؍ویں مرتبہ مقابلہ ہوگا۔ دونوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں الکاراز کو ۶۔۷؍ کی معمولی برتری حاصل ہے۔ اس سیزن میں دونوں کا واحد مقابلہ آسٹریلین اوپن ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں ہوا تھا۔ تاہم اے ٹی پی فائنلز میں اس سے پہلے ہونے والے دونوں مقابلوں میں زویریف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ سال کے چیمپئن اٹلی کے یانک سنر گھٹنے کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہیں۔ ایسے میں اتوار ۲۲؍ نومبر کو ہونے والے فائنل کے ساتھ ہی اے ٹی پی سیزن کو ایک نیا چیمپئن ملنا طے ہے۔