اداکارہ جنت زبیر رحمانی اور ان کے چھوٹے بھائی ایان کو حال ہی میں ہائی وے پر ایک سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ الزام ہے کہ پنویل علاقے میں دن کے وقت ایک نامعلوم شخص نے ان دونوں بہن بھائیوں پر جسمانی حملہ کیا اور ان کا پیچھا بھی کیا۔
EPAPER
Updated: March 17, 2026, 11:55 AM IST | Mumbai
اداکارہ جنت زبیر رحمانی اور ان کے چھوٹے بھائی ایان کو حال ہی میں ہائی وے پر ایک سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ الزام ہے کہ پنویل علاقے میں دن کے وقت ایک نامعلوم شخص نے ان دونوں بہن بھائیوں پر جسمانی حملہ کیا اور ان کا پیچھا بھی کیا۔
اداکارہ جنت زبیر رحمانی اور ان کے چھوٹے بھائی ایان کو حال ہی میں ہائی وے پر ایک سنگین حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ الزام ہے کہ پنویل علاقے میں دن کے وقت ایک نامعلوم شخص نے ان دونوں بہن بھائیوں پر جسمانی حملہ کیا اور ان کا پیچھا بھی کیا۔ اس واقعہ میں دونوں بال بال بچ گئے اور اس وقت محفوظ ہیں۔ اس معاملے پر ٹیم نے بیان جاری کیا ہے۔
جنت اور ان کے خاندان نے ہر قسم کی افواہوں سے بچنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد درست معلومات شیئر کی جائیں گی۔ فی الحال دونوں محفوظ ہیں اور مداح ان کی جلد صحتیابی اور انصاف کی دعا کر رہے ہیں۔
جنت زبیر کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ بیان میں کہا گیاکہ ’’سب کو سلام۔ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ جنت اور ایان کو ہائی وے پر ایک خراب تجربے سے گزرنا پڑا۔ ان پر جسمانی حملہ کیا گیا اور ان کا پیچھا بھی کیا گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:افغانستان کی طرف سے پاکستان پر ۴۰۰؍ افراد کے قتل کا الزام ، پاکستان کی تردید
جنت زبیر کی سوشل میڈیا پر بہت بڑی فالوونگ ہے جہاں مداح ہمیشہ ان سے جڑے رہتے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک حملے کی وجہ یا ملزم کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ٹیم نے مزید اپیل کیکہ ’’براہ کرم صرف اسی معلومات پر بھروسہ کریں۔ قیاس آرائیاں کرنے یا بغیر تصدیق کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حکام سرگرم ہیں۔ جنت اور ایان اب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ ہم آپ کی فکر کی قدر کرتے ہیں اور آپ کی مسلسل حمایت کے شکر گزار ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:غلام محمدکی موسیقی دل کے سازوں کو چھیڑ دیتی ہے
اس واقعہ کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔ کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’امید ہے آپ دونوں اب ٹھیک ہوں گے۔ خدا آپ کی حفاظت کرے۔‘‘ دوسرے نے کہاکہ ’’یہ بہت خوفناک رہا ہوگا۔ خوشی ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔ آپ دونوں ہمیشہ محفوظ رہیں۔‘‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا’’جو ہوا سن کر بہت ڈر لگا، لیکن خوشی ہے کہ آپ دونوں ٹھیک ہیں۔ اپنا خیال رکھیں، ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں!‘‘ ایک مداح نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ’’جلد از جلد آپ کو انصاف ملے۔ اپنا خیال رکھیں۔‘‘