دنیا کے مشہور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے میدان سے باہر تفریحی دنیا میں بھی قدم بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے نئے پیشہ ورانہ سفر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی ٹیلی ویژن سیریز ’ڈے ونز‘ (Day 1s) کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 8:05 PM IST | Lisbon
دنیا کے مشہور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے میدان سے باہر تفریحی دنیا میں بھی قدم بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے نئے پیشہ ورانہ سفر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی ٹیلی ویژن سیریز ’ڈے ونز‘ (Day 1s) کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔
دنیا کے مشہور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے میدان سے باہر تفریحی دنیا میں بھی قدم بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے نئے پیشہ ورانہ سفر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پہلی ٹیلی ویژن سیریز ’ڈے ونز‘ (Day 1s) کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔ ۴۱؍ سالہ رونالڈو نے ۱۱؍ نومبر کو سوشل میڈیا پر برطانوی فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس نئے منصوبے کی اطلاع دی۔ رونالڈو نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے پہلے ٹی وی شو کی پروڈکشن شروع ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ اس منصوبے کے ذریعے رونالڈو اب فٹ بال کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اور فلم سازی کی دنیا میں بھی اپنی شناخت بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔
Exciting news! Production of my first TV show, Day 1s, has just started. More to come! https://t.co/noTddYcc6k
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) November 12, 2026
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد ہی بیٹے کو انڈر ۱۷؍ ٹیم میں پہلی بار جگہ مل گئی
رونالڈو اس سیریز میں معروف برطانوی فلم ساز اور ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ دونوں نے اپریل ۲۰۲۵ء میں مشترکہ طور پر URMARV Studios کے نام سے پروڈکشن کمپنی قائم کی تھی، جس کا مقصد فلموں اور ٹیلی ویژن کے لیے نئے اور دلچسپ منصوبے تیار کرنا ہے۔ میتھیو وان ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ’کنگز مین‘ اور ’کک ایس‘ کی ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ’ڈے ونز‘ اس پروڈکشن کمپنی کے اہم ٹیلی ویژن منصوبوں میں شامل ہے۔فٹ بال ایجنٹ کی دنیا پر مبنی کہانی’ڈے ونز‘ ایک اسکرپٹڈ ڈرامہ سیریز ہے، جس کی کہانی برطانوی فٹ بال کی دنیا اور اس کے کاروباری معاملات کے گرد گھومتی ہے۔ سیریز میں ایک معروف فٹ بال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کی زندگی دکھائی جائے گی، جس کا کردار مشہور اداکار ڈیمین لیوس ادا کررہے ہیں۔ کہانی میں کھلاڑیوں کی منتقلی، معاہدوں پر مذاکرات، فٹ بال ایجنسیوں کے مفادات اور کھیل کے پس پردہ ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔اس منصوبے سے سابق فرانسیسی فٹ بالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو کا نام بھی وابستہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھیری ہنری سیریز میں نظر بھی آسکتے ہیں۔ رونالڈو اس منصوبے میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی حیثیت سے شامل ہیں اور بعض قسط میں خود اپنے کردار میں بھی دکھائی دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سونیا گاندھی کی خودنوشت ’بی لانگنگ‘ پر تیلگو فلم بنانے کا اعلان
رونالڈو کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ۵؍ نومبر ۲۰۲۶ء کو ان کے اس فیصلے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے ان کا ۲۳؍ سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ انہوں نے پرتگال کی جانب سے ۲۳۴؍ بین الاقوامی میچ کھیلے اور ۱۴۶؍ گول اسکور کیے۔ وہ قومی ٹیم کے ساتھ ۲۰۱۶ء میں یورو کپ اور ۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۵ء میں یوئیفا نیشنز لیگ کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔ تاہم قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ رونالڈو نے پیشہ ورانہ فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ وہ سعودی عرب کے کلب النصر (Al-Nassr) کی جانب سے کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ان کی نئی دلچسپی ان کے کاروباری اور تفریحی منصوبوں میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔کھیل کے بعد تفریحی دنیا میں بھی شناخت بنانے کی تیاریکرسٹیانو رونالڈو پہلے ہی فٹ بال کے علاوہ مختلف کاروباری شعبوں میں سرگرم ہیں۔ فیشن، ہوٹل، صحت اور میڈیا سے وابستہ منصوبوں کے بعد اب ٹیلی ویژن سیریز کی تیاری میں ان کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے کریئر کو کھیل کے میدان تک محدود نہیں رکھنا چاہتے۔ ’ڈے ونز‘ کی پروڈکشن شروع ہونے کے ساتھ ہی شائقین کو ان کے ایک نئے تخلیقی روپ کا انتظار ہے۔ اس سیریز کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔