ہندوستان میں مہنگائی کے محاذ پر عام صارفین کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران ملک کی خردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر ۶ء۰۹؍ فیصد ہوگئی، جو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مقررہ بالائی حد ۶؍ فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 8:05 PM IST | New Delhi
ہندوستان میں مہنگائی کے محاذ پر عام صارفین کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران ملک کی خردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر ۶ء۰۹؍ فیصد ہوگئی، جو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مقررہ بالائی حد ۶؍ فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
ہندوستان میں مہنگائی کے محاذ پر عام صارفین کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔ اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران ملک کی خردہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر ۶ء۰۹؍ فیصد ہوگئی، جو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مقررہ بالائی حد ۶؍ فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ ستمبر میں یہ شرح ۵ء۵۴؍ فیصد تھی۔ مہنگائی میں اس اضافے کی اہم وجہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے، خاص طور پر پیاز، لہسن اور ادرک مہنگے ہونے سے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غذائی مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر ۸ء۹۴؍ فیصد ہوگئی، جو ستمبر میں ۷ء۷۴؍ فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کے ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد ہی بیٹے کو انڈر ۱۷؍ ٹیم میں پہلی بار جگہ مل گئی
وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ (MoSPI) کے تحت قومی شماریاتی دفتر (NSO) کی جانب سے ۱۲؍ نومبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں پیاز کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر ۱۱۶ء۲۲؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اسی مدت میں لہسن ۶۰ء۷۴؍ فیصد اور ادرک ۴۸ء۳۲؍ فیصد مہنگی ہوئی۔ ان اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے کھانے پینے کے سامان کی مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ستمبر میں بھی پیاز کی مہنگائی ۱۰۸ء۱۳؍ فیصد، لہسن کی ۵۴ء۶۲؍ فیصد اور ادرک کی ۶۲ء۸۵؍ فیصد رہی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں دیہی علاقوں کی خوردہ مہنگائی ۶ء۶۳؍ فیصد رہی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح ۵ء۴۱؍ فیصد درج کی گئی۔ غذائی مہنگائی بھی دیہی علاقوں میں ۹ء۰۹؍ فیصد اور شہری علاقوں میں ۸ء۶۸؍ فیصد رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا اثر دیہی صارفین پر نسبتاً زیادہ پڑ رہا ہے۔ مجموعی طور پر غذائی اشیا اور مشروبات کے زمرے میں مہنگائی کی شرح ۸ء۵۱؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں پیاز، لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، وہیں بعض سبزیوں کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر کمی بھی درج کی گئی۔ اکتوبر میں آلو کی قیمتوں میں ۱۴ء۲۴؍ فیصد، پھول گوبھی میں ۱۰ء۵۷؍ فیصد، ناریل میں ۵ء۶۰؍ فیصد، بینگن میں ۳ء۳۴؍ فیصد اور بند گوبھی میں ۱ء۹۲؍ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے باوجود مجموعی غذائی مہنگائی میں اضافے نے عام گھرانوں کے بجٹ پر دباؤ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سونیا گاندھی کی خودنوشت ’بی لانگنگ‘ پر تیلگو فلم بنانے کا اعلان
خردہ مہنگائی کا ۶؍ فیصد کی حد سے اوپر جانا ریزرو بینک آف انڈیا کے لیے بھی اہم پیش رفت ہے۔ آر بی آئی کا درمیانی مدت کا ہدف مہنگائی کو ۴؍ فیصد پر برقرار رکھنا ہے، جس کے لیے ۲؍ سے ۶؍ فیصد کی گنجائش مقرر ہے۔ اکتوبر کی شرح اس بالائی حد سے تجاوز کرگئی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے وسیع ہوتے دباؤ کے باعث آر بی آئی دسمبر میں شرحِ سود میں مزید اضافہ کرنے پر غور کرسکتا ہے، تاہم اس فیصلے میں اقتصادی ترقی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا دباؤ ایک بار پھر بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر روزمرہ استعمال کی اشیاء، سبزیوں اور غذائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ آنے والے مہینوں میں غذائی اشیا کی فراہمی، زرعی پیداوار اور موسم کی صورتحال مہنگائی کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔