• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آٹو سیکٹر میں مسلسل تیزی، نومبر میں ماروتی کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Updated: December 01, 2025, 6:57 PM IST | New Delhi

جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے بعد نومبر میں مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی زبردست فروخت ہوئی اور ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی نے ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

Maruti Suzuki.Photo:INN
ماروتی سوزوکی۔ تصویر:آئی این این

جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کے بعد نومبر میں مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی زبردست فروخت ہوئی اور ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی نے ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔  ماروتی سوزوکی انڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ نومبر میں اس نے کل ۲۲۹۰۲۱؍ مسافر گاڑیاں فروخت کیں، جو ماہانہ فروخت کا ایک نیا سنگِ میل ہے۔ اس میں سے ۱۷۴۵۹۳؍ گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئیں، جو نومبر۲۰۲۴ء کے مقابلےمیں۲۱؍ فیصد زیادہ ہیں۔ کمپنی نے اپنی شراکت دار کمپنی کی ۸۳۷۱؍ گاڑیاں بھی فروخت کیں اور ریکارڈ ۴۶۰۵۷؍  گاڑیاں برآمد کیں۔ برآمدات سمیت مجموعی فروخت میں۲۶؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ 
مہندرا اینڈ مہندرا کی مجموعی فروخت ۱۹؍ فیصد بڑھ کر۹۲۶۷۰؍ یونٹ تک پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں اس کی یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت ۲۲؍ فیصد بڑھ کر۵۶۳۳۶؍ یونٹ جبکہ کمرشل گاڑیوں کی فروخت  ۱۷؍فیصد بڑھ کر۲۴۸۴۳؍  یونٹ ہو گئی۔ 

یپہ بھی پڑھئے:اسرائیل: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست، صدر کی رہائش گاہ پر شہریوں کا احتجاج

ٹاٹا موٹرز کی مسافر گاڑیوں کی مجموعی فروخت ۶ء۲۵؍ فیصد کے اضافے کے ساتھ۵۹۱۹۹؍ یونٹ رہی۔ مقامی فروخت ۲۲؍ فیصد بڑھ کر۵۷۴۳۶؍  یونٹ ہو گئی جبکہ برآمدات ایک سال پہلے ۵۴؍ سے بڑھ کر ۱۷۶۳؍ ہوگئیں، اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ۱ء۵۲؍ فیصد بڑھ کر۹۷۱۱؍ یونٹ ہو گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان جنوبی ہند کے مشہور ہدایتکار ومسی پیڈیپلی اور دل راجو کے ساتھ کام کریں گے

اسکوڈا آٹو نے کل ۵۴۹۱؍ گاڑیاں فروخت کیں، جو کہ ۹۰؍ فیصد اضافہ ہے۔ کمپنی نے اسی مہینے ملک میں اپنی ۲۵؍سالہ موجودگی کے دوران پانچ لاکھ یونٹ کی کل فروخت کا ہدف بھی پار کیا۔  ٹی وی ایس موٹر کمپنی کی فروخت میں نومبر میں ۳۰؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر۵۱۹۵۰۸؍  یونٹ تک پہنچ گئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ۲۷؍ فیصد بڑھ کر ۴۹۷۸۴۱؍  یونٹ رہی، جن میں سے مقامی فروخت ۳۶۵۶۰۸؍ (۲۰؍ فیصد اضافہ) رہی۔ موٹر سائیکلوں کی فروخت ۳۴؍ فیصد اور اسکوٹرس کی۲۷؍  فیصد بڑھ کر بالترتیب۲۴۲۲۲۲؍  اور۲۱۰۲۲۲؍  یونٹ رہی۔ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ۴۶؍ فیصد بڑھ کر۳۸۳۰۷؍ یونٹ ہو گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK