• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمباکو مصنوعات پر بڑھے گی ایکسائز ڈیوٹی، پان مسالہ فیکٹریوں پر سیس لگایا جائے گا

Updated: December 01, 2025, 9:55 PM IST | New Delhi

حکومت نے تمباکو کی مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ کرنے اور پان مسالہ کی پیداوار پر صحت اور قومی سلامتی سیس لگانے سے متعلق بل پیر کو لوک سبھا میں پیش کئے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دونوں بلوں کو ایوان کے سامنے پیش کیا۔

Nirmala Sitharaman.Photo:PTI
نرملا سیتارمن۔ تصویر:پی ٹی آئی

حکومت نے تمباکو کی مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ کرنے اور پان مسالہ کی پیداوار پر صحت اور قومی سلامتی سیس لگانے سے متعلق بل پیر کو لوک سبھا میں پیش کئے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دونوں بلوں کو ایوان کے سامنے پیش کیا۔ صحت اور قومی سلامتی سیس بل میں التزام ہے کہ حکومت مخصوص مصنوعات کی پیداوار سے متعلق مشینری یا عمل پر سیس لگا سکتی ہے۔ بل کے مطابق فی الحال مخصوص مصنوعات میں صرف پان مسالہ کو شامل کیا گیا ہے تاہم بعد میں دیگر مصنوعات کو نوٹیفکیشن کے ذریعے شامل کرنے کا آپشن کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ پان مسالہ کی تیاری سے جڑی مشینوں یا پورے پلانٹ کی کل پیداواری صلاحیت پر سیس دینا ہوگا نہ کہ اصل پیداوار پر۔ 
بل میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو اپنی پیداواری صلاحیت کا خود اعلان کرنا ہوگا، حالانکہ حکام اس کی جانچ کے بعد تصدیق کر سکیں گے۔   بل میں ۵ء۲؍ گرام کے ۵۰۰؍ پاؤچ تک کی گنجائش پر۱۰۱؍ لاکھ روپے کا ماہانہ سیس تجویز کیا گیا ہے۔ پاؤچ کی مقدار یا پاؤچ میں پان مسالہ کی مقدار کے لحاظ سے سیس بڑھے گا۔ 
دریں اثنا، ہاتھوں سے ہونے والی پیکنگ کے لیے ۱۱؍ لاکھ روہے کا ماہانہ سیسی مقررکیا گیا ہے، چاہے اس کی صلاحیت کچھ بھی ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، اور ایشیائی ترقیاتی بینک: قرض کا سب سے زیادہ خطرہ کہاں ہے؟

سینٹرل ایکسائز (ترمیمی) بل،۲۰۲۵ء میں تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات پر ڈیوٹی میں اضافے کا التزام ہے۔ بل کے اغراض و مقاصد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد اس کے تحت تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات پر سیس لگایا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ان پر ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ اب، جی ایس ٹی میں ریاستوں کو معاوضے کی مکمل ادائیگی کے بعد، سیس کا التزام ختم ہوجائے گا۔ اس لیے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’جب شبانہ اعظمی کی طرح جذبات کو پہنچانے کی بات آتی ہے تو اے آئی سب سے کمزور ہے‘‘

اس کے تحت بولی، بیڑی -سگریٹ اور ہکا - چیروٹ میں استعمال ہونے والے تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی ۶۴؍ فیصد سے بڑھا کر۷۰؍ فیصد کی جائے گی۔ تمباکو کے فضلے پر ڈیوٹی ۵۰؍ فیصد سے بڑھا کر ۶۰؍ فیصد کر دی جائے گی۔ سگار، چیروٹ اور سگاریلو پر ایکسائز ڈیوٹی۵ء۱۲؍ فیصد، یا۴۰۰۶؍ روپے فی ہزار سے بڑھا کر ۲۵؍ فیصد، یا۵۰۰۰؍ روپے فی ہزار کر دی جائے گی۔  بغیر فلٹر کے ۶۵؍ ایم ایم تک کے سگریٹ پر ڈیوٹی ۲۰۰؍ روپے فی ہزار سے بڑھا کر ۲۷۰۰؍ روپے فی ہزار اور۶۵؍ سے ۷۰؍ایم ایم تک پر۲۵۰؍ روپے فی ہزار سے بڑھا کر ۴۵۰۰؍ روپے فی ہزار کر دی جائے گی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK