Inquilab Logo

فلم’ کتّے‘ کا پہلا گانا آوارہ ڈاگس ریلیز

Updated: December 26, 2022, 4:05 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی آنے والی فلم کتے کا پہلا گانا، آوارہ ڈاگس ریلیز ہوگیا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کی آنے والی فلم کتے کا پہلا گانا، آوارہ ڈاگس ریلیز ہوگیا ہے۔بالی ووڈ فلمساز وشال بھاردواج کے بیٹے آسمان بھاردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کتے‘ میں ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ارجن کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ، کونکنا سین شرما، تبو، کمود مشرا، رادھیکا مدن اور شاردل بھاردواج بھی نظر آئیں گے۔
 اس گانے کو وشال بھاردواج اور دیبرپیتو ساہا کے کورس کے ساتھ  وشال ددلانی کی دمدار آواز میں ریلیز کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وجے گنگولی نے اس گانے کی کوریوگرافی کی ہے۔اس فلم کا میوزک وشال بھاردواج نے دیا ہے۔ آسمان بھاردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سسپنس تھریلر  فلم ہے۔یہ فلم۱۳؍جنوری ۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK