’’آوارہ پن ۲‘‘ کو سی بی ایف سی سے UA 16+ سرٹیفکیٹ ملا،فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا
Updated: August 06, 2026, 8:07 PM IST
| Mumbai
عمران ہاشمی اور دِشا پٹانی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی ) نے UA 16+ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ تاہم بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے قبل فلم سازوں کو نو اہم ترامیم کرنے کی ہدایت دی، جن پر عمل کے بعد ہی فلم کو منظوری دی گئی۔اسی دوران جمعرات کو فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عمران ہاشمی۔تصویر:آئی این این
عمران ہاشمی اور دِشا پٹانی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی ) نے UA 16+ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ تاہم بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے قبل فلم سازوں کو نو اہم ترامیم کرنے کی ہدایت دی، جن پر عمل کے بعد ہی فلم کو منظوری دی گئی۔اسی دوران جمعرات کو فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، سی بی ایف سی نے فلم میں منشیات کے استعمال اور بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق واضح ڈسکلیمرز شامل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ فلم کا عنوان ہندی میں بھی درج کرنے، منشیات استعمال کرنے والے مناظر کے دوران اسکرین پر اینٹی ڈرگ انتباہی پیغام دکھانے اور نامناسب الفاظ کو آڈیو اور سب ٹائٹلز دونوں سے تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ بورڈ نے فلم کے دوسرے حصے میں موجود ایک پرتشدد منظر کو تقریباً ۵۰؍ فیصد مختصر کرنے کی بھی ہدایت دی، جبکہ انتہائی تشدد پر مبنی چند دیگر مناظر اور منشیات سونگھنے والا ایک سین بھی مختصر یا ترمیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اختتامی کریڈٹس کو فلم کی موسیقی کے مطابق دوبارہ ترتیب دیا گیا۔ تمام ترامیم کے بعد فلم کا حتمی دورانیہ ۲؍ گھنٹے، ۲۰؍ منٹ اور ۲۰؍ سیکنڈ رکھا گیا ہے۔
’’آوارہ پن ۲‘‘ کا ٹریلر جاری تقریباً ۱۹؍ سال بعد عمران ہاشمی اپنی مشہور فلم ’’آوارہ پن‘‘ کے سیکوئل’’آوارہ پن ۲‘‘ میں ایک بار پھر شیوم پنڈت کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں محبت، درد، انتقام اور جذبات سے بھرپور کہانی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ہدایت کار نتن ککڑ کی اس فلم میں عمران ہاشمی، دِشا پٹانی، شبانہ اعظمی، سوویندر وکی، وجینت کوہلی، اتل کمار، انیرودھ راول اور پورن گبی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز اصل فلم کے مقبول گانے ’’تیرا میرا رشتہ‘‘ اور اس کے نئے ورژن ’’تو پھر آؤ ۲‘‘ کی دھن سے ہوتا ہے۔ اندھیرے میں عمران ہاشمی کی آواز سنائی دیتی ہے، جس کے بعد خون میں لت پت ایک شخص کو الٹا لٹکا ہوا دکھایا جاتا ہے۔اسی دوران شبانہ اعظمی ایک پراسرار اور طاقتور کردار میں سامنے آتی ہیں اور شیوم سے کہتی ہیں’’کتنی حسین شکل ہے، موت سے ملنے کا شوق ہے تمہیں؟ ‘‘ اس پر شیوم جواب دیتا ہے’’موت سے میرا پرانا رشتہ ہے، ایک قرض ہے جو مجھے چکانا ہے۔‘‘ ٹریلر میں شیوم کی زندگی ایک بار پھر لڑائیوں، تشدد، جذباتی کشمکش اور ماضی کی تلخ یادوں سے گھری دکھائی گئی ہے۔ ایک مکالمے میں وہ کہتا ہے:کچھ لوگوں کی کہانیاں ان کی مرضی سے ختم نہیں ہوتیں، ان کی کہانی دوسروں کے لیے لکھی جاتی ہے۔
فلم میں شبانہ اعظمی مرکزی منفی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دِشا پٹانی ایک مضبوط اور ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آتی ہیں۔ سوویندر وکی بھی کئی اہم ایکشن مناظر میں دکھائی دیتے ہیں۔ پہلی فلم کی کہانی سے جڑی نئی داستان ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی کہانی پہلی فلم کے اختتام کے بعد شروع ہوتی ہے، جہاں عالیہ کی موت کے برسوں بعد بھی شیوم اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکا۔ اس بار وہ صرف ماضی کے غم کے ساتھ نہیں بلکہ انتقام کے جذبے کے ساتھ بھی واپس آیا ہے۔ تاہم، ٹریلر نے اصل کہانی کو راز میں رکھا ہے۔ ’’آوارہ پن۲‘‘ ۱۴؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، اور شائقین کو امید ہے کہ یہ فلم پہلی قسط کی طرح جذبات، موسیقی اور ایکشن کا یادگار امتزاج ثابت ہوگی۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK