جیسے جیسے یوگا کا عالمی دن قریب آرہا ہے، حکومت ہند کی آیوش کی وزارت عام لوگوں میں یوگا کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے بالی ووڈ اداکار انل کپور کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2026, 12:00 PM IST | Mumbai
جیسے جیسے یوگا کا عالمی دن قریب آرہا ہے، حکومت ہند کی آیوش کی وزارت عام لوگوں میں یوگا کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے بالی ووڈ اداکار انل کپور کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
جیسے جیسے یوگا کا عالمی دن قریب آرہا ہے، حکومت ہند کی آیوش کی وزارت عام لوگوں میں یوگا کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ وزارت یوگا کے مختلف آسنوں، ان کے فوائد اور صحیح طریقہ کے بارے میں معلومات فراہم کرکے لوگوں کو یوگا اپنانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پرانی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت نے کیپشن میں لکھا’’صحت کے بارے میں انل کپور کے خیالات کی ایک جھلک۔ وہ یوگا کو ایک خوبصورت قوت اور انسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں، جو ہر کسی کو اپنا بہترین بننے کے قابل بناتا ہے۔‘‘
ویڈیو میں انل کپور اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہتے ہیں’’میں ہر روز یوگا کرتا ہوں، اس نے میری زندگی کو پروان چڑھایا اور سنوارا ہے۔ یوگا کو اپنا کر زندگی کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ گزارا جا سکتا ہے۔‘‘اداکار نے یہ بھی مشورہ دیا کہ یوگا کی مشق ہمیشہ مناسب رہنمائی اور مشاورت کے ساتھ کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے:شور سے دور رہ کر ہی فنکار بہتر کام کر سکتے ہیں : رکول پریت
۷۰؍ سال سے زائد عمر میں بھی انل کپور کی توانائی اور فٹنیس دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یوگا کسی بھی عمر میں اپنایا جا سکتا ہے اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ یوگا آسنوں کی باقاعدہ مشق قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے، تناؤ کو کم کرتی ہے، اچھی نیند کو فروغ دیتی ہے اور دن بھر توانائی برقرار رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پرچہ لیک یا سسٹم لیک؟
یوگا نہ صرف جسم کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ دماغ اور روح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ آیوش کی وزارت نے پہلے ہی امیتابھ بچن کے ساتھ کئی مشہور شخصیات، یوگا گرو اور ماہرین صحت کے ذریعے یوگا کو مقبول بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ۲۱؍ جون کو منائے جانے والے ورلڈ یوگا ڈے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ وزارت کا خیال ہے کہ یوگا نہ صرف ذاتی صحت بلکہ پورے معاشرے کو صحت مند اور مثبت بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔