Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ نے اپنی فیس کم کردی، اب ۱۵؍ کروڑ روپے لینگے

Updated: October 01, 2022, 12:16 PM IST | Agency | Mumbai

باکس آفس پر اپنی فلموں کی ناکامی سے اداکار مایوس،پہلے سائننگ فیس ۲۵؍ کروڑ لیتے تھے، مشکل وقت میںپروڈیوسروں کاساتھ دینے کا فیصلہ

Ayushmann Khurrana.Picture:INN
آیوشمان کھرانہ ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنی فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل ان دنوں آیوشمان کی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی فیس ۱۰؍ کروڑ روپے کم کردی  ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق آیوشمان کھرانہ سائننگ فیس کے طور پر۲۵؍کروڑ روپے لیتے ہیں لیکن اب انہوں نے اسے کم کر کے۱۵؍ کروڑ روپے کر دیا ہے۔
مشکل وقت میں پروڈیوسروں کا ساتھ دیا
 آیوشمان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آیوشمان نے اپنی فیس کم کردی ہے جس کی وجہ  ’انیک‘  اور’ `چندی گڑھ کرے عاشقی ‘ جیسی فلموں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے اپنی فیس ۲۵؍ کروڑ سے گھٹا کر ۱۵؍ کروڑ کردی ہے۔دراصل آیوشمان کی آنے والی فلم کے پروڈیوسروں نے ان سے فیس کم کرنے کی درخواست کی اور اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی آیوشمان نے بھی اس پر ہاں کہہ دیا اور فوراً ہی اپنی فیس کم کر کے۱۵؍کروڑ روپے کر دی۔
آیوشمان کی اگلی فلمیں انہیں دوبارہ اس دوڑ میں لے آئیں گی
 ذرائع نے مزید کہا کہ آیوشمان سال کے آخر تک `ڈریم گرل۲؍ میں مصروف ہوں گے اور دونوں فلموں کی ریلیز کے بعد اپنے اگلے پروجیکٹوں کے بارے میں سوچیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آیوشمان کو یقین ہے کہ ان کی یہ فلمیں انہیں دوبارہ ریس میں لے آئیں گی۔
آیوشمان `’ڈاکٹر جی‘ میں نظر آئیں گے
 آیوشمان کھرانہ کے کام کی بات کریں تو وہ جلد ہی ’ڈاکٹر جی‘ میں رکول پریت سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال۱۴؍ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ  ا داکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ `ڈریم گرل۲؍ میں بھی نظر آئیں گے جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK