Inquilab Logo

میں ہمیشہ سے اداکاربننا چاہتا تھا:آیوشمان

Updated: December 05, 2023, 10:23 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ اسٹار ایوشمان کھرانہ، جو باکس آفس پراپنی۱۰۰؍کروڑ روپے کمانے والی کامیاب فلم ڈریم گرل۲؍ کی کامیابی کے گھوڑے پر سوار ہیں ، کہتے ہیں کہ وہ بڑے پردے کا ہیرو بننے کے اپنے بچپن کے خواب کو جی رہے ہیں !

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اسٹار ایوشمان کھرانہ، جو باکس آفس پراپنی۱۰۰؍کروڑ روپے کمانے والی کامیاب فلم ڈریم گرل۲؍ کی کامیابی کے گھوڑے پر سوار ہیں، کہتےہیں کہ وہ بڑے پردے کا ہیرو بننے کے اپنے بچپن کے خواب کو جی رہے ہیں !
آیوشمان نےانکشاف کیا کہ کس طرح سنیما ان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ تھا! وہ کہتے ہیں ،’’مجھے یاد ہے کہ جب بھی میں تھیٹر جاتا تھا توبہت خوشی محسوس کرتا تھا۔ مجھے اس دنیا سے پیار تھا جس میں فلمیں مجھےلےگئیں ۔میں نے ہیروز کو آئیڈیلائز کیا۔ 
 ہم بھی ہمیشہ ٹی وی پر فلمیں دیکھتے تھے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ فلمیں کرائے پر لینے لگے۔سنیما ہمیشہ سے ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔وہ مزیدکہتےہیں ’’لہٰذا، میں امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، شاہ رخ خان، انیل کپور، سلمان خان، عامرخان جیسے عظیم ہیروز کے کام کی طرف راغب ہو کر بڑا ہوا ہوں ! میں بھی بڑے پردے کا ہیرو بننا چاہتاتھا۔ لہٰذا، میں اب اپنا خواب جی رہا ہوں اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔انڈسٹری نے میرا خیر مقدم کیا ہے اور ناظرین نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔ میں اس کا دل سے احترام کرتا ہوں۔‘‘
آیوشمان شکرگزار ہیں کہ ان کے والدین نے انہیں ہندی فلموں کا ہیرو بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دی۔
وہ کہتے ہیں ، ’’فلموں سےمحبت نے مجھے کالج میں ڈرامے کرنے کی ترغیب دی۔ یہ مجھے ممبئی لےگیا جہاں میں نےنام کمانے کی کوشش کی، برسوں جدوجہد کی، جب میری فلمیں چلیں تو خوشی سےرویا۔اگر میرے دل و دماغ میں فلموں کے لیے اتنی محبت نہ ہوتی تو میں شہر یا انڈسٹری میں زندہ نہ رہ پاتا۔ جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو شکریہ ادا کرتاہوں کہ میں سنیما میں پلا بڑھا ہوں اورمیرے والدین نےمجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کس طرح متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK