بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے سبب جمعہ کو بینکوں میں کام کاج بری طرح متاثر رہا ۔ اس کی وجہ سے کئی بینکوں کی شاخیں بند رہیں اور ملازمین ہڑتال کرتے رہے۔
EPAPER
Updated: September 12, 2026, 11:02 AM IST | Agency | New Delhi
بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے سبب جمعہ کو بینکوں میں کام کاج بری طرح متاثر رہا ۔ اس کی وجہ سے کئی بینکوں کی شاخیں بند رہیں اور ملازمین ہڑتال کرتے رہے۔
بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال کے سبب جمعہ کو بینکوں میں کام کاج بری طرح متاثر رہا ۔ اس کی وجہ سے کئی بینکوں کی شاخیں بند رہیں اور ملازمین ہڑتال کرتے رہے۔ واضح رہے کہ بینک لازمین کی متعدد یونینوں نے ہفتے میں۵؍ دن کام اور دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کر جمعہ ۱۱؍ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کی اپیل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو بی ایف یو) نے کی تھی ۔ یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور بینک انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ وار دو تعطیلات کے مطالبے پر فیصلہ نہ کئے جانے کے باعث انہیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے:نیشواور اہل خانہ کو دھمکیاں، سیکوریٹی نہیں ملی
یو بی ایف یو کے مطابق ہڑتال کے دوران بینک کی شاخیں بند رہیں اور یہ ہڑتال امید سے بہت زیادہ کامیاب رہی کیوں کہ اس میں کئی بینکوں کے ملازمین شامل تھے۔ اس کی وجہ سے شاخوں سے فراہم کی جانے والی معمول کی بینکنگ خدمات دستیاب نہیں رہیں۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو نقد رقم نکالنے، چیک جمع کرانے،دیگر خدمات اور بعض دیگر کاموں کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا۔ تاہم ڈیجیٹل بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ اور آن لائن لین دین جیسی خدمات کے دستیاب رہیں جس سے عام آدمی کو تھوڑی راحت ملی ۔