• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۶۰؍ کروڑ فراڈ معاملے کے درمیان شلپا شیٹی کا ریستوراں ’’باستیان‘‘ (باندرہ) بند

Updated: September 03, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

شلپا شیٹی اور راج کندر کا ریستوراں دھوکہ دہی کے الزامات کی وجہ سے مستقل طور پر بند کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو اس ریستوراں کاآخری دن ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اداکارہ شلپا شیٹی اوران کے شوہر راج کندر کا باندرہ، ممبئی میں واقع مشہور ریستوراں اتنے برسوں جاری رہنے کے بعد ’’باستیان‘‘ ۶۰؍ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد مستقل طور پر بند ہونے والا ہے۔باندرہ کے لنکنک روڈ پر واقع یہ ریستوراں ۴؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو اپنا آخری آرڈر لے گا۔ شلپا شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نوٹ لکھتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ جمعرات ریستوراں کاآخری دن ہوگا۔ شلپا شیٹی نے اپنے نوٹ میںلکھا ہے کہ ’’جمعرات کو اس عہد کا خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ ہم باندرہ کے منفرد مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، ’’باستیان باندرہ۔‘‘ اس ریستوراں سے ہماری بے شمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اورکئی حسین لمحات وابستہ ہیں جنہوں نے شہر کی رات کی زندگی کا خاکہ تبدیل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بوسٹن کے اسٹار بکس میں بدترین اور سست ترین برستا تھی: شردھا کپور

اس اہم مقام کے اعزاز میں ہم نے اپنے مہمانوں کیلئے ایک خاص شام کا انعقاد کیا ہے جو یادوں اور جادو سے بھری ہوگی اور جس میں ہم آخری مرتبہ باستیان کا جشن منائیں گے۔ ‘‘یاد رہے کہ ۲۰۱۶ء میں شلپا شیٹی نے رنجیت بندرہ کے ساتھ ۲۰۱۶ء میں یہ ریستوراں لانچ کیا تھا جسے اس کی خوردنی غذاؤں کیلئے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK