Updated: September 03, 2025, 2:11 PM IST
| Mumbai
شردھا کپور نے اپنے لنکڈ اِن پروفائل میں یہ تذکرہ کیا ہے کہ انہوں نے بوسٹن میں اسٹار بکس میں کام کیا تھا۔انہوںنے کہا کہ ’میں بوسٹن میں سست رفتار اور بدترین برستا (کافی شاپ میں کام کرنے والا شخص) تھی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ۲۰۰۶ء میں جیولری برانڈ کی بنیاد بھی ڈالی تھی۔
شردھا کپور۔ تصویر: آئی این این
کون یہ جانتا تھا کہ شردھا کپور کاماضی کافی کے ساتھ جڑا تھا؟شردھا کپور نے حال ہی میں لنکڈ اِن جوائن کیا ہے جس پر ان کے ۵۰؍ ہزار سے زائد فالوررز ہیں۔ لنکڈ اِن پر ان کے ورک پروفائل نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ شردھاکپور نے اپنے لنکڈ اِن پروفائل میں یہ تذکرہ کیا ہے کہ انہوں نے بوسٹن میں اسٹار بکس کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ’’میں بوسٹن میں بدترین اور سست رفتار برستا تھی۔‘‘ انٹرنیٹ پر ان کے انٹرنیٹ پر ان کے اس جملے کا مذاق بنایا جارہا ہے۔
شردھا کپورکبھی کبھار سوشل میڈیا پر فعال رہتی ہیں۔ان کے لنکڈ اِن پرفائل پر ان کے انٹرپرینیورشپ کے سفر کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔شردھا کپور نے اپنے پروفائل میںیہ ذکر کیا ہے کہ انہوں نے لگژری جیولیری برانڈ پالمانوس کی شریک بانی کے طور پرخدمات انجام دی ہے جس میں انہوں نے گزشتہ سال شمولیت اختیار کی تھی۔ ۲۰۰۹ء میں انہوں نے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ تاہم، سوشل میڈیا پر نہ ہی ان کے جیولیری برانڈ اورنہ ہی ادکاری بلکہ بوسٹن میں ان کی زندگی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ شردھا کپور اداکاری کی شروعات سے قبل کیمپس میں کافی اور بیگلس سرو کرتی تھیں۔۲۰۰۶ء کے آغاز میں شردھا کپور نے آئنسٹائن بروس بیلگس میںکام کیا تھا جس کے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں بیگلس (بریڈ رول جسے خمیرشدہ گندم سے بنایا جاتا ہے) بناتی تھی، جو کافی اچھے ہوتے تھے۔‘‘ بیگلس میں کام کرنے سے کچھ ماہ قبل انہوں نے اسٹار بکس میں گگ کے طورپر بھی کام کیا تھا۔ انہوںنے یہ قبول کیا کہ ’’ میں بوسٹن میں بدترین اور سست رفتار ’’برستا ‘‘ (ایسا شخص جو کسی کافی شاپ میں کام کرے) تھی۔ مجھے تمام صارفین سے مل کر ان کے معافی مانگنی ہے۔‘‘
۲۰۰۵ء تا ۲۰۰۶ء شردھا کپور بوسٹن یونیورسٹی میں نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں لیکن بالی ووڈ میں کریئر بنانے کا موقع ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کتابوں کو الوداع کہہ دیا۔ شردھا کپور نے ۲۰۰۹ء کی فلم ’’تین پتی‘‘ سے کریئر کی شروعات کرنے کے بعد بوسٹن کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اس فلم میںان کے ساتھ امیتابھ بچن اور بین کنگ سلے نے بھی کلیدی کردار نبھائے تھے۔یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔