• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان سے موازنہ اعزاز ہے، وہ ایک’بیسٹ‘ (beast) ہیں: آرین خان

Updated: November 19, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کے صاحبزادے اور فلم ساز آرین خان نے والد سے اپنی مشابہت اور مسلسل موازنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے اعزاز سمجھتے ہیں۔ آرین کو ٹائم میگزین کی نئی ’ٹائم ۱۰۰؍ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء‘ فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

Aryan Khan and Shah Rukh Khan. Photo: INN
آرین خان اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے اپنے والد سے موازنہ کیے جانے پر کہا ہے کہ وہ اسے کسی دباؤ کے بجائے ایک اعزاز کے طور پر لیتے ہیں۔ ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی جگہ نمبر ون ہیں اور ان جیسی شخصیت کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ آرین نے کہا، ’’ہر کسی کا ان سے موازنہ کیا گیا ہے۔ اگر ان لوگوں میں میرا نام بھی شامل ہے تو کوئی بات نہیں۔ میں اسے نمبر ون شخص سے موازنہ کیے جانے کا اعزاز سمجھتا ہوں۔ وہ ایک’بیسٹ‘ (beast) ہیں۔‘‘ ان کے اس تبصرے کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ، سلمان خان سمیت فلمی ستاروں نے خیریت دریافت کی: شرد کپور

آرین خان کو ٹائم میگزین کی پہلی ’ٹائم ۱۰۰؍ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء‘ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایسے افراد کو جگہ دی گئی ہے جنہیں اپنے شعبوں میں مستقبل کی اہم اور ابھرتی ہوئی آوازوں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ آرین کے ساتھ فلم ساز پائل کپاڈیا اور تھیجا ریو بھی اس فہرست کے نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔ ان کی والدہ گوری خان نے بھی انسٹاگرام پر یہ اعزاز شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ آرین نے ۲۰۲۵ء میں نیٹ فلکس کی سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ سات اقساط پر مشتمل اس طنزیہ سیریز میں ہندی فلمی صنعت کے اندرونی معاملات، شہرت کی دوڑ، فلمی دنیا کی چمک دمک اور اس کے پیچھے موجود تضادات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔ اس میں لکشیا، راگھو جویال،سحر بامبا، بوبی دیول، منوج پہوا اور مونا سنگھ سمیت متعدد اداکار شامل تھے۔ سیریز کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے پذیرائی ملی۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان ورائٹی کی ۱۰۰؍ عظیم ترین فلمی ستاروں کی فہرست میں واحد ہندوستانی

ہدایت کاری کے اپنے انداز پر بات کرتے ہوئے آرین نے کہا کہ وہ خیالات کو عملی شکل دینے، انہیں کاغذ پر اتارنے اور پھر منصوبے کو مکمل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق کہانی شاید وہی رہتی ہے، لیکن اسے مختلف انداز میں پیش کرنا، اس میں نیا زاویہ پیدا کرنا اور اسے منفرد طریقے سے سنانا ہی فلم سازی کا اصل ہنر ہے۔ آرین نے یہ بھی بتایا کہ وہ سیریز کے دوسرے سیزن پر کام کررہے ہیں۔ ان کے والد شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی پہلے بیان کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق شاہ رخ کو ہدایت دینا آسان ہے کیونکہ وہ تکنیکی پہلوؤں سے پہلے ہی واقف ہوتے ہیں اور انہیں بار بار سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK