• Wed, 07 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: پانی، سڑک، نالوں اور اسٹریٹ لائٹ کے مسائل پر احتجاج

Updated: October 07, 2026, 11:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سی پی آئی نے میونسپل کارپوریشن کے صدردفتر پر احتجاجی مظاہرے میں۸؍ سے۲۰؍ دن تک پانی نہ ملنے کادعویٰ کیا۔ نالوں کی صفائی، سڑکوں کی مرمت اور بند اسٹریٹ لائٹ شروع کرنے کا مطالبہ۔

A scene of the protest outside the Bhiwandi Municipal Corporation headquarters. Photo: Inquilab
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے صدردفتر کے سامنے احتجاج کا منظر۔ تصویر: انقلاب

شہر کی جھوپڑپٹیوں اور مختلف بستیوں میں بنیادی شہری سہولیات نہ ہونے  پر کمیونسٹ پارٹی اف انڈیا (سی پی آئی) کے تھانے ضلع کونسل کی جانب سے منگل کو میونسپل ہیڈکوارٹرز پر احتجاج کیا گیا۔ کامریڈ وجے کامبلے کی قیادت میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے شہری انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پانی، سڑک، نالوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ کے مسائل فوری طورپرحل کرنے کا مطالبہ کیا۔

سی پی آئی کی جانب سے میونسپل کمشنر کو دیئے گئے میمورنڈم میں شہر کے مزدور اور جھوپڑپٹی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بدحالی کی نشاندہی کی گئی  ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ شانتی نگر کے نالوں کی کئی برسوں سے صفائی نہیں ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:الہاس نگر: ٹریفک میں پھنس جانے پرحاملہ نے رکشا ہی میں بچے کو جنم دیا

اسی طرح گووند نگر، رحمت پور، جبار کمپاؤنڈ، فاطمہ نگر،  ۶۰؍ فٹ روڈ، گائتری نگر، ناگاؤں، گنیش نگر اور کامت گھر سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت   ہے۔ سی پی آئی کے مطابق بعض علاقوں میں شہریوں کو ۸؍ سے ۲۰؍ دن تک پانی دستیاب نہیں ہوتا جبکہ نئی بستی میں بھی باقاعدہ پانی کی فراہمی کا مسئلہ برقرار ہے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ بند ہونے سے رات کے وقت شہریوں کو اندھیرے میں آمدورفت  کے دو ران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احتجاج کے دوران  نالوں کی باقاعدہ صفائی، مناسب اور مسلسل پانی کی فراہمی، خراب سڑکوں کی فوری مرمت اور بند اسٹریٹ لائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سی پی آئی نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی بنیادی مشکلات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کے حل کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK