ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ۹؍ وکٹ پر ۷۲۰؍ رن بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ہندوستان پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹیسٹ اننگز میں ابتدائی ساتوں وکٹوں کے لیے ۵۰؍ یا اس سے زیادہ رنوں کی شراکت داری کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2026, 8:05 PM IST | Wellington
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ۹؍ وکٹ پر ۷۲۰؍ رن بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ہندوستان پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹیسٹ اننگز میں ابتدائی ساتوں وکٹوں کے لیے ۵۰؍ یا اس سے زیادہ رنوں کی شراکت داری کی ہے۔
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ۹؍ وکٹ پر ۷۲۰؍ رن بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ہندوستان پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے ٹیسٹ اننگز میں ابتدائی ساتوں وکٹوں کے لیے ۵۰؍ یا اس سے زیادہ رنوں کی شراکت داری کی ہے۔ ہندوستان کی اس کامیابی نے ٹیم کی مضبوط بلے بازی اور اجتماعی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ ۷۲۰؍ رن کا اسکور ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
ایک اننگز میں سات ۵۰؍ سے زائد رنوں کی شراکت داری کا یہ مشترکہ طور پر دوسرا بہترین ریکارڈ ہے۔ اس معاملے میں ہندوستان کا ہی ریکارڈ آٹھ شراکت داریوں کا ہے، جو اس نے ۲۰۰۷ء میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بنایا تھا۔ آسٹریلیا نے بھی ۲۶۔۲۰۲۵ء کی سیریز میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں سات ایسی شراکت داریاں کی تھیں۔ ہندوستان کا ۷۲۰؍ رن پر اننگز ڈکلیئر کرنا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
A five-star display from the batters ⭐ #TeamIndia | #NZvIND https://t.co/JKGEEYovdp
— BCCI (@BCCI) November 22, 2026
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے نام تھا، جس نے ۱۹۹۵ء میں اسی ویلنگٹن میدان پر ۵؍ وکٹ پر ۶۶۰؍ رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کسی بھی ٹیم کا ٹیسٹ اننگز میں یہ سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے میزبان ٹیم نے ۲۰۱۹ء میں ہیملٹن میں بنگلہ دیش کے خلاف۶؍ وکٹ پر ۷۱۵؍ رن بنائے تھے۔ ہندوستان کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ ۲۰۱۶ء میں چنئی میں انگلینڈ کے خلاف ۷؍ وکٹ پر ۷۵۹؍رن ہے۔ اس کے بعد ۲۰۰۹ءمیں برابورن میں سری لنکا کے خلاف ۹؍ وکٹ پر ۷۲۶؍رن کا نمبر آتا ہے۔ ہندوستان نے ۲۰۱۰ء میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف ۷۰۷؍ اور۲۰۰۴ء میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ۷؍وکٹ پر ۷۰۵؍ رن بھی بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کی ایڈوانس بکنگ ۴۱؍ کروڑ روپے سے تجاوز، ٹکٹ ۴؍ ہزار کا
اس اننگز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے ۷۰۰؍ سے زیادہ رنوں کے اسکور کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ اس فہرست میں سری لنکا ۷؍ اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ہندوستان ۵؍ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ۴۔۴، پاکستان نے ۲؍ اور نیوزی لینڈ نے ایک مرتبہ ۷۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کی بلے بازی کا اندازہ نیوزی لینڈ کے گیندباز جیکب ڈفی کے اعداد و شمار سے بھی لگایا جاسکتا ہے، جنہوں نے ۳۳؍ اوورس میں ۲۰۱؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ان کا اکانومی ریٹ ۰۶ء۹؍رہا۔ یہ ٹیسٹ اننگز میں کسی نیوزی لینڈ کے گیندباز کی دوسری سب سے مہنگی کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے اسٹیفن بوک نے ۱۹۸۹ء میں آکلینڈ میں پاکستان کے خلاف ۲۲۹؍ رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:اے ٹی پی فائنلز۲۰۲۶ء: الکاراز نے شیلٹن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
ڈفی ٹیسٹ تاریخ کے صرف دوسرے ایسے گیندباز بھی بن گئے جنہوں نے کم از کم ۳۳؍ اوورس میں ۶؍ رن فی اوور سے زیادہ کی شرح سے ۲۰۰؍ سے زائد رن دیے۔ اس سے پہلے پاکستان کے زاہد محمود نے ۲۰۲۲ء میں راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ۳۳؍ اوورس میں ۲۳۵؍ رن دے کر ۴؍وکٹ حاصل کیے تھے۔ ہندوستان کی جارحانہ بلے بازی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیم نے اننگز میں ۱۴؍ چھکے لگائے، جو اس کا مشترکہ طور پر دوسرا بہترین ریکارڈ ہے۔ ہندوستان کا ریکارڈ ۲۰۲۴ء میں راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف ۱۸؍ چھکوں کا ہے، جبکہ ۲۰۰۹ء میں برابورن میں سری لنکا کے خلاف ۱۵؍ چھکے لگائے تھے۔ ۲۰۱۹ء میں وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ہندوستان نے ۱۴؍ چھکے لگائے تھے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں ۳۶۸؍ رن پر آؤٹ ہوگیا تھا اور چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اس نے دوسری اننگز میں ۲؍ وکٹ پر ۱۱۹؍ رن بنائے تھے۔ میزبان ٹیم اب بھی ہندوستان سے ۲۳۳؍ رن پیچھے ہے۔