Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھوجپوری فلم ’بیٹی نمبر ون ‘اب ٹی وی پر

Updated: July 02, 2021, 1:47 PM IST | Agency | Mumbai

بھوجپوری اداکار یش کمار۔ ندھی جھا کی فلم `بیٹی نمبر -ون کا ​​ورلڈ ٹیلی ویژن پریمئر ۳؍ اور ۴؍ جولائی کو بی فار یو بھوجپوری چینل پر ہوگا۔ یش کمارنےفلم کے حوالے سے اپنے سامعین سےخصوصی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ یہ فلم اپنے گھروں میں پورے کنبے کے ساتھ ضرور دیکھیں۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

بھوجپوری اداکار یش کمار۔ ندھی جھا کی فلم `بیٹی نمبر -ون کا ​​ورلڈ ٹیلی ویژن پریمئر ۳؍ اور ۴؍ جولائی کو بی فار یو بھوجپوری چینل پر ہوگا۔ یش کمارنےفلم کے حوالے سے اپنے سامعین سےخصوصی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ یہ فلم اپنے گھروں میں پورے کنبے کے ساتھ ضرور دیکھیں۔ یش کمار نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس پر بھوج پوری معاشرے کو فخر ہوگا۔ جو نہ صرف آپ کی آنکھوں میں آنسو لائے گی بلکہ آپ سبھی کے دلوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔ اس کا ٹریلر یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ آپ ۳؍ جولائی کو شام ساڑھے ۶؍بجے اور۴؍جولائی کو صبح ۱۱؍ بجے بی فار یو بھوجپوری پر ہماری فلم ضرور دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔یہ قابل ذکر بات ہےکہ یش کمار انٹرٹنمنٹ کی پیش کردہ اس فلم کے موسیقار منا دوبے اور گیت کار ونے بہاری، منا دوبے اور راجیش مشرا ہیں۔ فلم  بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ مہم کو بھی فروغ دینے والی ہے۔ فلم کی کہانی خود یش کمار نےایس کے چوہان کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔اسکرین پلے اور مکالمے بھی ایس کے چوہان کے ہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK