Inquilab Logo

بگ باس۱۵ : نئےسال کے خصوصی ایپی سوڈ کو ٹرولرس نے’مہا بورنگ ‘قراردیا

Updated: January 03, 2022, 1:34 PM IST | Agency | Mumbai

شائقین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنے بورنگ ایپی سوڈ کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے آخرکیاسوچ رکھا تھا ؟

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بگ باس ۱۵؍ ٹی وی ناظرین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آ رہا ہے۔ اب کچھ دنوں سے یہ شو اپنی بوریت کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ اس بار بھی ’ویک اینڈ کا وار‘ نے بوریت کا ریکارڈ توڑ دیا ۔نیو ایئر اسپیشل ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ شائقین نے اس ایپی سوڈ کو مہا بورنگ قراردیا ہے اور وقت کی بربادی سےتعبیر کیا ہے۔
ناظرین کونئے سال کا ایپی سوڈ بورنگ  لگا 
 شو کےحالیہ ایپی سوڈ میں نئے سال کا جشن دکھایا گیا۔ اس قسط میں سلمان خان، بگ باس فیملی ممبرز کے علاوہ انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ میکرز کے یہ سب کچھ کرنے کے  باوجود شائقین کو شو بورنگ لگا۔ دراصل، انو ملک، پلک تیواری، شیکھر، سدھارتھ نگم، جنت زبیر گزشتہ ایپی سوڈ میں نظر آئے تھے۔ سب نے اسٹیج پر آ کر پرفارم بھی کیا تھا لیکن شو کے میزبان سلمان خان کی توانائی پورے ایپی سوڈ میں کم محسوس ہوئی۔ ایسے میں شائقین یہ سوچ کر حیران ہیں کہ اتنے بورنگ ایپی سوڈ کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے  آخرکیاسوچ رکھا تھا ؟
سوشل میڈیا پربگ باس کی ٹرولنگ
 سوشل میڈیا پر صارفین اس شو کو ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا’’بگ باس۱۵؍ کی تاریخ میں ایسا بورنگ نیو ایئر ایپی سوڈ کبھی نہیں دیکھا۔ یہ کیا تھا؟ اور وی سی صرف شمیتا کے لیے  کیوں؟ یہ بالکل غلط ہے۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا’’مہمانوں نے سلمان خان سے زیادہ اسکرین ٹائم لیا۔ مہا بورنگ ایپی سوڈ۔‘‘ جب کہ تیسرے صارف نے لکھا’’یہ کیا تھا؟ شمیتا کے لیے ویڈیو کال کیوں  کیاگیا؟ یہ ناانصافی ہے۔‘‘   بتا دیں کہ شو دیکھنے کے بعد لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے بگ باس کی تاریخ میں اتنا بورنگ نیو ایئر ایپی سوڈ نہیں دیکھا۔  دریں اثنا، بگ باس کے گھر میں جشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ دھرمیندر، ہرش لمباچیا، بھارتی سنگھ اور بہت سی مشہور شخصیات آئندہ  ایپی سوڈ میں شو میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK