Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقوام متحدہ : سلامتی کونسل میں خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں پر مذمتی قرارداد منظور

Updated: March 12, 2026, 9:09 PM IST | New York

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ریاستوں پر ایران کے حملوں کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی ، بحرین کی طرف سے پیش کردہ اور۱۳۵؍ سے زائد ممالک کی حمایت یافتہ قرارداد،۱۳؍ ووٹوں سے منظور۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی ریاستوں اور اردن پر ایران کے حملوں کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی۔یہ قرارداد۱۳؍ ووٹوں کی حمایت سے منظور ہوئی۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا (غیر حاضر رہے)۔بحرین کی طرف سے پیش کی گئی اور۱۳۵؍ ممالک کی مشترکہ حمایت کی حامل اس قرارداد میں جی سی سی ریاستوں اور اردن کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کے لیے بھرپور حمایت پر زور دیاگیا۔اس میں خلیجی ممالک اور اردن کے خلاف ’’جمہوریہ ایران کی طرف سے کیے گئے حملوںکی شدید مذمت کی گئی اور زور دیا گیا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اس کے علاوہ قرارداد میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی گئی، جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھئے: ہم جنگ کے خلاف ہیں: ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا واضح موقف

بعد ازاں اقوام متحدہ میں بحرین کے سفیر جمال فارس الرویعی نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اس نے ثابت کر دیا کہ کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس قرارداد کی مشترکہ حمایت کی۔ ان ممالک کی تعداد۱۳۵؍ تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی برادری کی طرف سے یہ زبردست حمایت ہمارے ممالک کے خلاف غیر منصفانہ ایرانی حملے کے خطرے سے متعلق اجتماعی آگاہی کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ: فریقوں کے ایک دوسرے پر ہزاروں حملے، جنگ بندی کی کوششیں تیز

واضح رہے کہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس میں بحرین، قطر، دبئی، کویت، سعودی عربیہ، اردن شامل ہیں، اس سے قبل ایران نے انتباہ دیا تھا کہ جس ملک کی سرزمین اس کے خلاف جارحیت کیلئے استعمال ہوگی، ایران وہاں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ بحرین پر ایرانی حملہ اسی امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK