Inquilab Logo

بگ باس ۱۶:سلمان خان گزشتہ سیزن کے مقابلے ۳؍ گنا زیادہ فیس لینگے

Updated: August 20, 2022, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

سلمان خان اس سیزن کیلئے تقریباًایک ہزار کروڑ روپےلیں گے جو سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم `کے جی ایف۲؍ کے بجٹ سے۱۰؍ گنا زیادہ ہے

Salman Khan .Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

:ٹی وی کاریالٹی شو `بگ باس۱۶؍ جلد ہی اپنے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کرنے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے میزبان سلمان خان اس سیزن کے لیے۱۵؍ ویں سیزن کے مقابلے تین گنا زیادہ فیس وصول کر رہے ہیں۔ تاہم میکرز نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سلمان کے جی ایف سے۱۰؍ گنا زیادہ فیس لینگے
 ایک رپورٹ میں  بتایا گیاہے کہ سلمان خان اس سیزن کے لیے تقریباًایک ہزار کروڑ  روپے وصول کر رہے ہیں۔ یہ خبر سننے کے بعد لوگ کہہ رہے ہیں کہ سلمان اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم `کے جی ایف۲؍ کے بجٹ  سے۱۰؍ گنا زیادہ فیس لے رہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ یش اسٹارر یہ فلم تقریباً۱۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بنی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے باکس آفس پر تقریباًایک ہزارکروڑ کی کمائی کی۔  اس لحاظ سے سلمان خان سال کی بلاک بسٹر فلم کے بجٹ سے۱۰؍ گنا زیادہ فیس لے رہے ہیں۔
شو اکتوبر کے آخر تک نشر ہو گا
 بگ باس۱۶؍  اکتوبر کے اوائل تک آن ایئر رہے گا۔ چند روز قبل اس سیزن کے سیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بار شو کا تھیم’ ایکوا ‘ہونے جا رہا ہے۔ شو کے سیٹ کے اندرونی حصے میں نیلے رنگ کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری طرف، اگر ہم شو کے شرکاء کی بات کریں، تو میکرز موہت ملک، نکول مہتا، راج انادکت، دیویانکا ترپاٹھی، شیوانگی جوشی، ٹینا دتہ، پونم پانڈے اور بصیر علی کو  شامل کرسکتے ہیں۔ ان تمام اداکاروں کے علاوہ ارجن بجلانی کو بھی شو کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔اس کے علاوہ شو کے میکرزشرکاء کا انتخاب سرگرمی سے کر رہے ہیں۔ بگ باس۱۶؍ کے اعلان کردہ امیدواروں کی فہرست میں لاک اَپ ونر منور فاروقی، ٹک ٹاک فیم فیصل شیخ، ٹی وی اداکارہ شیوین نارنگ اور ویوین ڈیسینا کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی پونم پانڈے، جنت زبیر، کنیکا مان، سائشا شندے، پراچی دیسائی، دیپکا سنگھ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK