بہار کے مادھے پورا میں دوسال قبل پیشگی رقم ادا کرنے والی ماں زلیخہ اور بیٹی اسما پروین پر سونار نے تیزاب سے حملہ کردیا، ملزم جوہری ونود سورنکار، فرار ہے، پولیس نے اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 10:06 PM IST | Patna
بہار کے مادھے پورا میں دوسال قبل پیشگی رقم ادا کرنے والی ماں زلیخہ اور بیٹی اسما پروین پر سونار نے تیزاب سے حملہ کردیا، ملزم جوہری ونود سورنکار، فرار ہے، پولیس نے اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔
بہار کے مادھے پورا ضلع میں ایک سونار پر دو سال پہلے بیٹی کی شادی کے زیورات بنوانے کے لیے پیشگی رقم دینے والی ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کا سنگین الزام لگا ہے۔ متاثرہ خاتون زلیخہ خاتون اور ان کی بیٹی اسما پروین جمعرات کو مادھے پورا شہر کی سندھیا جیولرز سے طویل انتظار کے بعد زیورات لینے گئی تھیں۔ملزم جوہری ونود سورنکار پر الزام ہے کہ انہوں نے غصے میں آکر ماں بیٹی کے منہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔ دونوں کو صدر اسپتال مادھے پورا میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سورنکار فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
کیا ہے معاملہ؟
پولیس کے مطابق، زلیخہ خاتون نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی کے لیے دو سال پہلے سورنکار کے پاس زیورات بنوانے کا سودا کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت۱۲۰۰۰؍ روپے اور حال ہی میں مزید ۱۳۰۰۰؍روپے ادا کیے تھے، یعنی کل ۲۵۰۰۰؍روپے پیشگی دیے تھے۔ شادی کی تاریخ قریب آنے پر ۲۴؍ مارچ کو جب وہ زیورات لینے گئیں تو ملزم نے ٹال مٹول کی۔بدھ اور جمعرات کو متعدد بار جانے کے بعد جب خواتین نے سختی سے اپنے زیورات یا پیسے واپس مانگے تو ملزم نے پہلے چھ ماہ بعد آنے کو کہا اور پھر لفظی جھڑپ کے دوران کاؤنٹر پر رکھی تیزاب کی بوتل ان کے منہ پر پھینک دی۔حملہ کرنے کے بعد سورنکار دکان بند کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر زخمی خواتین کے بیانات قلمبند کیے اور خاندان کے ایک فرد کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی۔
یہ بھی پڑھئے: بہار کے نئے گورنرسید عطا حسنین پٹنہ پہنچے،۱۴؍ مارچ کو عہدہ سنبھالیں گے
دکان کے مالک نے ساتھیوں کے ذریعے بات کرتے ہوئے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ خواتین لوٹ مار کے ارادے سے اس کی دکان میں داخل ہوئی تھیں،جبکہ اس الزام کی متاثرہ کے خاندان نے سختی سے تردید کی ہے۔