• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بگ باس۲۰: باڈی شیمنگ اور عمر پر طنز، سلمان خان نے ٹرولنگ کلچر کو آڑے ہاتھوں لیا

Updated: September 20, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ’بگ باس۲۰‘ کے ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلیبریٹیز کو باڈی شیمنگ، عمر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ٹرول کرنے کے رجحان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر حمل کے بعد خواتین کے وزن میں اضافے پر تنقید کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماؤں کو اس مرحلے میں ٹرول کرنے کے بجائے انہیں اپنے خاندان اور صحت پر توجہ دینے کا موقع ملنا چاہئے۔

Without mentioning Katrina Kaif by name, Salman Khan stated that weight gain in women after pregnancy is natural; therefore, instead of trolling them, they should be given the opportunity to spend time with their families. Photo: INN
کترینہ کیف کا نام لئے بغیر سلمان خان نے کہا کہ حمل کے بعد خواتین کا وزن بڑھنا فطری ہے، اس لئے انہیں ٹرول کرنے کے بجائے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دینا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

`بگ باس۲۰؍ کے حالیہ ’ویک اینڈ کا وار‘ قسط میں، بالی ووڈ سپر اسٹار اور میزبان سلمان خان نے سلیبریٹیز پر مسلسل تنقید کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نشانہ بنایا، جس میں انہوں نے باڈی شیمنگ، عمر، لُکس اور ذاتی زندگی پر اٹھائے جانے والے سوالات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کئی اہم مسائل پر بات کی، جن میں سے ایک حمل کے بعد وزن بڑھنے پر خواتین کو ٹرول کئےجانے کا موضوع بھی شامل تھا۔ ان کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی کو-اسٹار کترینہ کیف کو حمل کے بعد ان کے لُکس کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

۱۹؍ ستمبر کو بگ باس۲۰؍ کے `’ویک اینڈ کا وار‘ قسط میں، سلمان خان لوگوں کے لُکس پر مسلسل تنقید کرنے والے آن لائن ٹرولرز پر بری طرح برس پڑے۔ انہوں نے جسمانی خد و خال پر طنز، عمر پر طنز اور یہاں تک کہ حمل کے بعد وزن بڑھنے پر کسی ماں کو نشانہ بنانے کے خلاف بھی آواز اٹھائی۔ انہوں نے شو کے دوران ہی اپنی شرٹ اتارتے ہوئے کہا کہ `تم کیا ٹرول کرنا چاہتے ہو؟ اور کیوں ٹرول کرنا چاہتے ہو؟ کیا سوچ ہے؟ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے۔ `بھائی موٹے ہو گئے ہیں، کر لو ٹرول، یہ لو۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ `کسی کی ناکامی کا مذاق اڑانا۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ اب بھی ہو رہا ہوگا۔ بوڑھا ہو گیا ہے۔ ہاں، ۶۰؍سال کا ہو گیا ہوں۔ ہر بار ’’میں نے پیار کیا‘‘ والا لُک تو نہیں ہو سکتا۔ آپ کس بات پر ٹرول کرنا چاہتے ہیں ؟ جو پریگنینٹ ہوئی ہیں، انہیں کیوں ٹرول کرتے ہیں ؟ پریگننٹ ہونے کے بعد ہر کسی کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ ‘‘انہوں نے وزن بڑھنے پر اداکاراؤں کا مذاق اڑانے والے لوگوں کو بھی سخت آڑے ہاتھوں لیا۔ کترینہ کا نام لئے بغیر سلمان نے کہا کہ `آپ کسی ایسی خاتون کو کیوں ٹرول کرتے ہیں جو پریگننٹ ہوتی ہے؟ پریگننٹ ہونے کے بعد ہر کسی کا وزن بڑھتا ہے۔ جب وہ فلموں میں واپس آئیں گی تو فٹ ہو جائیں گی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ ‘‘

سلمان خان کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کترینہ کے کام یا ان کے نئے نئے ماں بننے کے بجائے، پریگننسی کے بعد ان کے جسمانی لُک پر زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ ٹرولنگ کلچر کی ملامت کرنے کے علاوہ، سلمان خان نے فلم انڈسٹری اور میڈیا کے کچھ حصوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے ان اداکاروں کے بارے میں بات کی جو اپنے ساتھیوں کے خلاف پیسے دے کر منفی مہم چلاتے ہیں، اور ان سلیبریٹیز کے بارے میں بھی جن پر سیاسی مسائل پر تبصرہ کرنے کیلئےدباؤ ڈالا جاتا ہے۔ سلمان نے کہا کہ `مجھے معلوم ہے کہ مجھے کون ٹرول کرتا ہے۔ ہمارے اتنے سارے فین کلبز ہیں کہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔ ہم بس ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ وہ آپ کو نیچا دکھا کر پیسے کما رہے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ کچھ ہیروز یا پروڈیوسرز پیسے دے کر اس چیز کو فروغ دیتے ہوں۔ پھر لوگ کرپشن کی بات کرتے ہیں ! پیسے کیلئے، وہ فلموں کو چار یا پانچ اسٹارز دے دیتے ہیں۔ یہ بھی ایک بڑا کرپشن ہے۔ تو کیا آپ اخلاقیات کے بارے میں بات کرنے کی پوزیشن میں ہیں ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK