• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی میٹرو کی تین نئی لائنوں کو مرکزی کابینہ کی منظوری

Updated: December 24, 2025, 6:03 PM IST | New Delhi

حکومت نے دارالحکومت دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے، اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ایک اور سرکاری دفاتر کے احاطے کرتویہ بھون کو میٹرو نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے۱۲۱۴؍کروڑ روپے کی لاگت سے تین میٹرو کوریڈورز کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔

Metro LIne.Photo:INN
میٹرولائن۔ تصویر:آئی این این

حکومت نے دارالحکومت دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے، اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل  ایک  اور سرکاری دفاتر کے احاطے کرتویہ بھون  کو میٹرو نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے۱۲۱۴؍کروڑ روپے کی لاگت سے تین میٹرو کوریڈورز کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں میٹرو نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے فیز۵؍ (اے) کے تحت تین نئے کوریڈورز کو منظوری دی گئی ہے۔ پہلا کوریڈور آر کے آشرم مارگ تا اندرا پرستھ تک ہے، جس کی لمبائی۹۱۳ء۹؍ کلومیٹر، دوسرے پروجیکٹ ایروسٹی سے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل وَن  تک۲۶۳ء۲؍ کلومیٹر اور تیسری لائن تغلق آباد سے کالندی کنج تک ہے جس کی لمبائی ۹ء۳؍ کلومیٹر ہے۔ تینوں راہداریوں کی کل لمبائی ۰۷۶ء۱۶؍  کلومیٹر ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ان راہداریوں کی تعمیر کے لیے تین سال کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ کل لاگت میں سے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کا حصہ برابر ۱۷۵۹۔۱۷۵۹؍ کروڑ روپے ہوگا جبکہ باقی رقم قرض کے ذریعے پوری کی جائے گی جس کی ادائیگی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کرے گا۔ ان تینوں راہداریوں کے مکمل ہونے پر دہلی میٹرو کی کل لمبائی ۴۰۰؍ کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:ہیپسبرگ خاندان کا نایاب ’’فلورنٹائن ہیرا‘‘ ۱۰۰؍ سال بعد کنیڈا کی تجوری سے برآمد

ویشنو نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے قومی راجدھانی میں رابطے میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل وسٹا کوریڈور تمام سرکاری عمارتوں کو جوڑے گا، جس سے علاقے میں دفتر آنے جانے والوں  اور زائرین کو براہ راست رسائی ملے گی۔ اس رابطے سے روزانہ تقریباً ۶۰؍ہزار سرکاری ملازمین اور ۲؍لاکھ زائرین مستفید ہوں گے۔ یہ راہداری آلودگی اور  فوسل  ایندھن کے استعمال کو کم کرے گی، جس سے زندگی آسان ہو گی۔

یہ بھی پڑھئے:سکیب الغنی: ہندوستان کے نئے رن مشین اور تیز ترین سنچری ساز

دہلی میٹرو کی ۱۲؍ہزار کروڑ روپے سے ہوگی توسیع 
مرکزی حکومت نے بدھ کو دہلی میں میٹرو ریل نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے ۱۲؍ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ایک پروجیکٹ کو منظوری  دی، جس کے تحت کل ۳؍ نئی میٹرو لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی بدھ کو یہاں ہوئی میٹنگ میں دہلی میٹرو کے ۵؍اے فیز  پروجیکٹ کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد، اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مرحلے کا کل خرچ ۱۲۰۱۵؍ کروڑ روپے ہوگا اور اس کے تحت کل۱۶؍ کلومیٹر نئی لائنوں کی تعمیر ہوگی۔ اس میں ایک لائن رام کرشن آشرم مارگ اسٹیشن سے انڈیا گیٹ کے راستے اندرا پرستھ اسٹیشن کو جوڑے گی۔ اس سے نئے تعمیر شدہ کرتویہ بھون میں واقع دفاتر آنے جانے والوں کو سہولت ملے گی۔ دوسری لائن ایروسٹی سے اندرا گاندھی ایرپورٹ ٹرمینل وَن  تک چلے گی۔ اسی طرح تیسری لائن تغلق آباد اسٹیشن کو کالندی کنج سے جوڑے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK