• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجپال کی مدد کے لیے سلمان اور اجے دیوگن بھی آگے آئے

Updated: February 11, 2026, 3:00 PM IST | Mumbai

اداکار راج پال یادو حال ہی میں غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو گئے۔ ۵؍ فروری کو انہوں نے تہاڑ جیل میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا، جب دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس اور قرض ادا نہ کرنے کے معاملے میں اضافی وقت کی درخواست پر ان کی آخری اپیل مسترد کر دی۔

Rajpal Yadav.Photo:INN
راج پال یادو۔ تصویر:آئی این این

اداکار راج پال یادو حال ہی میں غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو گئے۔ ۵؍ فروری کو انہوں نے تہاڑ جیل میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا، جب دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس اور قرض  ادا نہ کرنے  کے معاملے  میں اضافی وقت کی درخواست پر ان کی آخری اپیل مسترد کر دی۔ یہ تنازع۲۰۱۰ء سے شروع ہوا، جب ان کی فلم ’’اتا پتا لاپتا‘‘ باکس آفس پر ناکام ہو گئی اور بتایا جاتا ہے کہ واجبات تقریباً ۹؍کروڑ روپے تک جا پہنچے۔ جاری مالی مشکلات کے دوران سونو سود، گرمیت چودھری اور انیس بزمی نے ان کی حمایت کی۔ اب نئی رپورٹس کے مطابق سلمان خان، اجے دیوگن، ورون دھون اور دیگر اداکار بھی یادو کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔
 ایک انٹرویو میں اداکار کے منیجر نے امید ظاہر کی کہ راج پال جلد رہا ہو سکتے ہیں۔ گولڈی نے کہا کہ سماعت کل (۱۲؍ فروری) کو ہے اور ضمانت کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ان کی ضمانت کی سماعت کل مقرر ہے اور ہمیں امید ہے کہ انہیں ضمانت مل جائے گی اور وہ رہا ہو جائیں گے۔ ضمانت کی درخواست پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہے۔ کل کی سماعت کے بعد ہم مزید تفصیلات شیئر کر سکیں گے۔‘‘ سونو سود اور دیگر شخصیات کے علاوہ، میوزک ڈائریکٹر راؤ اندرجیت یادو نے اس رقم کا اعلان کیا جو وہ ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک  کروڑ ۱۱؍ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ سیاستدان تیج پرتاپ یادو ۱۱؍ لاکھ روپے دیں گے، اور کے آر کے نے ۱۰؍ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
اداکار گرمیت چودھری نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور یادو کو ایک سینئر اور ’’انتہائی باصلاحیت فنکار‘‘ قرار دیا۔  جب متعدد اداکار ان مشکل حالات میں ان کی مدد کے لیے آگے آئے، تو فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز (FWICE) نے بھی پوری ہندوستانی فلم اور ٹیلی ویژن برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مشکل دنوں میں راج پال یادو کا ساتھ دیں۔ اپنے سرکاری بیان میں ایف ڈبلیو آئی سی ای نے لکھا: ۳۶؍ الحاق شدہ اسوسی ایشنز کے اراکین کی جانب سے پوری ہندوستانی فلم و ٹیلی ویژن برادری سے پُرخلوص اور مخلصانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ شدید ذاتی اور مالی مشکلات کے اس دور میں شری راج پال یادو کی حمایت کے لیے متحد ہو جائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:بچوں میں لت پیدا کرنے کے الزام پر میٹا اور یوٹیوب کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ

راجپال یادوفلم ’’بھول بھلیاں‘‘ اور’’ہنگامہ‘‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی کامیڈی اور یادگار کرداروں سے ناظرین کو محظوظ کر چکے ہیں۔ اسکرین پر کامیابی کے باوجود، ذاتی زندگی میں وہ سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔اندرجیت سنگھ یادو نے مدد کے تعلق سے  کہاکہ ’’راجپال نے ناظرین کو بے حد خوشیاں دی ہیں اور وہ ہندوستانی  سنیما کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یہ مدد صرف مالی امداد نہیں بلکہ ضرورت کے وقت ایک ساتھی انسان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار ہے۔ ہماری انڈسٹری ایک خاندان کی طرح ہے اور خاندان مشکل وقت میں ساتھ دیتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:پاکستان نے امریکہ کو ۳۲؍ رن سے شکست دی

یہ معاملہ ۲۰۱۰ء کا ہے، جب راجپال یادو اور ان کی اہلیہ نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اتا پتا لاپتا‘‘ کے لیے دہلی کی ایک کمپنی سے تقریباً ۵؍ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ فلم ناکام  ہونے کے بعد قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں۔ قرض کے بدلے جاری کیے گئے کئی چیک باؤنس ہو گئے، جس کے باعث’ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK