Inquilab Logo

جونیئر این ٹی آر کو جنم دن کا تحفہ، پرشانت کیساتھ فلم کااعلان

Updated: May 22, 2021, 2:29 PM IST | Agency | Mumbai

بیس؍مئی کو جونیئر این ٹی آر کا جنم دن تھا اور اس دن انہیں بہت ہی شاندار تحفہ ملا۔ فلم کے جی ایف کے ہدایتکار پرشانت نیل نے ان کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس فلم کا نا م ’این ٹی آر ۳۱‘ ہے۔ جونیئر این ٹی آر اپنا ۴۰؍واں یوم پیدائش منارہے ہیں اور کے جی ایف کے ہدایتکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو جاری کیا تھا۔

Junior NTR and Prashant Neel.Picture:INN
جونیئر این ٹی آر اور پرشانت نیل ۔تصویر :آئی این این

بیس؍مئی کو جونیئر این ٹی آر کا جنم دن تھا اور اس دن انہیں بہت ہی شاندار تحفہ ملا۔ فلم کے جی ایف کے ہدایتکار  پرشانت نیل نے ان کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس فلم کا نا م ’این ٹی آر ۳۱‘ ہے۔ جونیئر این ٹی آر اپنا ۴۰؍واں یوم پیدائش منارہے ہیں اور کے جی ایف کے ہدایتکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو جاری کیا تھا۔ خیال رہے کہ پرشانت نیل کی فلم  کے جی ایف چیپٹر ۲؍  اس سال جولائی میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرشانت نیل تیلگور اسٹار پربھاس کے ساتھ بھی فلم سالار کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم این ٹی  آر۳۱ بھی کے جی ایف کی طرح پورے ہندوستان میں مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ پرشانت نیل نے ٹویٹر پر ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ این ٹی آر کے ساتھ نیا پروجیکٹ شروع کرنے کی اطلاع دی ۔ انہوں نے جونیئر این ٹی آر کو جنم دن کی مبارکباد دی اور انہیں کہا کہ وہ ان کے ساتھ ٹیم بنانے کیلئے بے تاب ہیں۔ خیال رہے کہ کے جی ایف چیپٹر وَن نے زبردست کامیابی  حاصل کی تھی ۔ یہ فلم جنوبی ہند کی تھی لیکن اسے پورے ملک میں زبردست کامیابی ملی تھی جس سے پرشانت نیل اسٹار بن گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK