Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بلیک پنک‘‘ کی جیسو نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا

Updated: March 08, 2026, 3:26 PM IST | Mumbai

کے-پاپ اسٹار اور اداکارہ جیسو، جو عالمی شہرت یافتہ گروپ بلیک پنک کی رکن کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں بالی ووڈ میں کام کر سکتی ہیں۔

K Pop Star Jisoo.Photo:INN
کے پاپ اسٹار جیسو۔ تصویر:آئی این این

کے-پاپ اسٹار اور اداکارہ  جیسو، جو عالمی شہرت یافتہ گروپ بلیک پنک کی رکن کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں بالی ووڈ میں کام کر سکتی ہیں۔اپنی نیٹ فلکس سیریز ’’بوائے فرینڈ آن ڈیمانڈ‘‘ کی حالیہ تشہیری تقریب کے دوران گلوکارہ اور اداکارہ نے ہندی سنیما کو آزمانے کے امکان پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھی اداکار  سیو اِن-گک  بھی موجود تھے۔ جیسو نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ایک ایسا تجربہ ہے جسے وہ ضرور آزمانا چاہیں گی۔
جیسو کا بالی وڈ ڈیبیو کا اشارہ
انڈیا ٹوڈے  کو دیئے جانے والے  ایک انٹرویو میں دونوں اداکاروں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر مبنی رومانوی کہانی والی کسی بالی ووڈ فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔ اس پر سیو اِن گک نے پُرجوش انداز میں جواب دیا: ’’اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور ایسا کرنا پسند کروں گا۔‘‘ اسی جوش کو شیئر کرتے ہوئے جیسو ہنستے ہوئے بولیں’’ مجھے امید ہے آپ ہمیں دیکھتے رہیں گے، ہم وہاں موجود ہوں گے۔‘‘‘
 یہ لمحہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، خاص طور پر  ہندوستانی  مداحوں کے درمیان، جو کے پاپ اسٹار کو بالی ووڈ کے بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
مداحوں کی ہندوستانی فلم سازوں سے درخواست
 ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’ میزبان نے جیسو اور اِن گک سے پوچھا کہ کیا وہ بالی ووڈ پروجیکٹ کرنا چاہیں گے؟ جیسو نے کہا ہاں، امید ہے آپ ہمیں دیکھیں گے، ہم وہاں ہوں گے۔ اِن-گک نے بھی کہا کہ وہ ضرور کرنا چاہیں گے۔ (تمام امیر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے درخواست ہے کہ جیسو کو یہاں لے آئیں!)‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلوی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو۱۰؍ وکٹ سے ہرایا

 ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’میں ابھی راجامولی کو ٹیگ کرنے والا ہوں  کیونکہ فی الحال صرف وہی انہیں افورڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘ اس پر ایک اور صارف نے جواب دیا کہ ’’ اگر جیسو نے یہ بات چند ماہ پہلے کہی ہوتی تو راجامولی شاید انہیں وارانسی میں اپنی فلم میں شامل کر لیتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کرشمہ کپور کی ’’انڈیا ز بیسٹ ڈانسر ۵‘‘ میں واپسی، جج پینل پھر روشن

جیسو کون ہیں؟
 جیسو ایک جنوبی کوریائی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں جو عالمی سطح پر کامیاب کے-پاپ گروپ  بلیک پنک  کی رکن کے طور پر مشہور ہیں۔ اپنی خوبصورت شخصیت اور ہمہ جہت صلاحیتوں کے باعث انہوں نے اداکاری اور سولو موسیقی میں بھی قدم رکھا اور دنیا بھر میں کورین پاپ کلچر کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK