• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونیا گاندھی کی یادداشت: کتابوں کی دکانوں پر ہیری پوٹر کے بعد سب سے زیادہ بھیڑ

Updated: November 12, 2026, 10:03 PM IST | New Delhi

سونیا گاندھی کی یادداشت کے لیے کتابوں کی دکانوں میں ہیری پوٹر کے بعد سب سے بڑی بھیڑ دیکھی جارہی ہے، حالانکہ بلنکٹ ۱۲۹۹؍قیمت والی کتاب کو۸۴۹؍ میں بیچ رہا ہے اور واٹر مارک سے پاک پی ڈی ایف گردش کر رہی ہے۔

A picture of a bookstore. Photo: INN
کتابوں کی ایک دکان کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جب سونیا گاندھی کی Belongin: A Journey Of Love کا ایمیزون پری آرڈر تاخیر کا شکار ہوا، تو ایک ایکس صارف نے کوئیک کامرس ایپ کی طرف رخ کیا۔ کتاب۱۹؍ منٹ میں ۴۵۰؍ روپئے رعایت کے ساتھ پہنچ گئی۔ انہوں نے پوسٹ کیا، ’’ بلنکٹ جیت گیا کیونکہ میرا ایمیزون پری آرڈر بہت تاخیر سے آیا! پری آرڈر کرنے کا کیا فائدہ؟۔ مجھے یقین ہے کہ میں اسے ایک دن میں ختم کر دوں گی۔‘‘خان مارکیٹ کے فقیر چند بک اسٹور میں، وہی کتاب پوری قیمت پر بک رہی تھی۔  ۲۸؍سالہ ابھینو بامہی نے کہا، جن کے خاندان کی ملکیت یہ اسٹور ہے، ’’ پہلے دن ہم نے تقریباً۵۰۰؍ کاپیاں آرڈر کی تھیں، اور ہم نے پہلے ہی دن۱۰۰؍ سے زیادہ کاپیاں بیچ دیں۔‘‘ ردعمل کو دیکھتے ہوئے، اسٹور نے مزید۳۵۰؍ کتابوں کے آرڈر کیے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ بانو کیس، بابری مسجد تنازع اور راجیو گاندھی کی پریشانی

۱۰؍نومبر کی ریلیز کے دو دن بعد، جسے ہارپر کولنز نے ہندوستان میں شائع کیا جب پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا اس منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا ،  اس یادداشت کے بارے میں تجسس زیادہ ہے، قارئین اب بھی کاپیاں تلاش کر رہے ہیں، چاہے پائریٹڈ پی ڈی ایف کے ذریعے ہو یا کتابوں کی دکانوں سے۔بامہی نے کہا کہ’’ میں نے آخری بار اس طرح کا جوش بچپن میں دیکھا تھا، جب ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز آیا تھا۔ مجھے یاد ہے صبح۷؍ بجے دکان کے باہر قطار تھی، اور لوگ کتاب کے بارے میں پرجوش تھے۔ وہ مہینوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کے بعد، یہ پہلی بار ہے کہ میں قارئین میں کسی کتاب کے لیے ایسا جوش دیکھ رہا ہوں۔‘‘
علاوہ ازیں کراس ورڈ بک اسٹورز کے سی ای او آکاش گپتا، جس کے۴۷؍ شہروں میں۱۵۰؍ اسٹورز ہیں، نے کہا۔ ’’ہیری پوٹر سے کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا... لیکن سب سے بڑا جنون جو ہم نے اب تک دیکھا ہے وہ شاید سونیا گاندھی ہے،‘‘ انہوں نے اسے اس سال کے اوڈیسی، ڈیون اور سارہ جے ماس کے تازہ ترین لانچ سے اوپر رکھا۔ کراس ورڈ نے۱۰۰؍ سے زیادہ اسٹورز میں صبح۱۰؍ بجے کتاب شیلف پر رکھی، گپتا نے کہا، باقی اس دن بعد میں یا اگلے دن کچھ شہروں میں ٹرانسپورٹ میں تاخیر کے بعد اسٹاک کیے گئے۔ بہت سے اسٹورز میں، قارئین کھلنے پر باہر انتظار کر رہے تھے۔ان کی ویب سائٹ پرایک سے دو ہزار کے درمیان پیشگی آرڈرز تھے، وہ توقع کرتے ہیں کہ آنے والے ہفتے میں فروخت۱۰؍ ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ مانگ شہری اسٹورز اور شمال میں سب سے زیادہ رہی ہے، جسے انہوں نے ’’زیادہ سیاسی طور پر مائل‘‘ قرار دیا، حالانکہ کتاب نے کیرالہ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
دہلی سے باہر، بنگلورو میں چمپکا بک اسٹور نے مستقل دلچسپی اور چند پری آرڈرز کی اطلاع دی۔بہت سے نوجوان ہیں جو اسے خریدنے آ رہے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ قیمت دیکھتے ہیں، اور اسے وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔وہ اسے بعد میں لیں گے، یا کسی اور ذریعہ سے۔ انہوں نے کہا خریدار زیادہ تر ۲۵؍سے۴۰؍ سال کے درمیان ہیں - ان میں کام کرنے والے افراد، کارپوریٹ سے وابستہ،  وکیل کے علاوہ کچھ بوڑھے قارئین بھی شامل ہیں۔ان میں سے ایک، سپریم کورٹ کے وکیل اکبر خان نے خان مارکیٹ میں بہری سنز سے ایک کاپی اٹھائی۔ انہوں نے گاندھی کو ایک ’’آئرن لیڈی‘‘ قرار دیا جنہیں برسوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا، ’’معاشرے کو سیکھنا چاہیے کہ ایک اطالوی خاتون اپنے ملک سے ہندوستان کیسے آئی اور ثقافت کو قبول کیا۔ یہ ایک بہت مشکل کام ہے۔ بعد ازاں گپتا کہتے ہیں، ’’ہندوستان میں سوانح عمری میں اس طرح کی دلچسپی بے مثال رہی ہے۔ سیاسی یادداشتوں کا چلن مغرب میں زیادہ ہے ، لیکن ہندوستان میں نایاب ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سونیا گاندھی کی خودنوشت ۲۴؍ گھنٹے میں ہی امیزون کی بیسٹ سیلر کتاب بن گئی

بلنکٹ کی لسٹنگ - ۱۲۹۹؍کے ایم آر پی کے مقابلے ۸۴۹؍- کتاب فروشوں کی نظر سے اوجھل نہیں ہوئی۔ گپتا نے کہا،’’یہ معاشی طور پر کوئی معنی نہیں رکھتا۔ کسی چیز کی قدر کیوں کم کی جائے؟ہم کتابوں کو اجناس کی طرح نہیں سمجھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ’’ چھوٹ کراس ورڈ کو متاثر نہیں کر رہی ہے، ہم ایک آزاد بازار کی معیشت میں ہیں۔ ہم کسی کو کچھ کرنے سے نہیں روک سکتے۔‘‘
علاوہ ازیں کتاب کا ایک مفت ورژن بھی ہے۔ چندی گڑھ میں براؤزر بک اسٹور کے مالک پنکج پی سنگھ نے کہا کہ’’ کتاب کی ایک پائریٹڈ پی ڈی ایف، بغیر واٹر مارک کے، بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔پھر بھی لوگ بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں، کیونکہ پی ڈی ایف کتنی ہی وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہو، ہر کسی کے پاس یہ نہیں ہے - ‘‘لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ بھیڑ قلیل مدتی ہوگی۔ یہ اس طرح کی کتاب ہے جو فوری بات چیت کا نقطہ بن جاتی ہے،آنے والے چند ہفتوں میں فروخت میں کمی کا امکان ہے۔
دریں اثناء ہارپر کولنز انڈیا نے پائریٹڈ کاپی یا کوئیک کامرس کے ذریعےچھپی قیمت پر رعایت کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK