• Thu, 12 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے ایران کی دولت اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے: ٹرمپ

Updated: November 12, 2026, 10:05 PM IST | Washington

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی دولت اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، انہوں نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ کو اب ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔

US President Donald Trump. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کے کروڑوں ڈالر حاصل کر لیے ہیں اور حکمت عملی کے اعتبار سے انتہائی اہم آبنائے ہرمز پر بھی اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’’ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ دن اب گزر چکے ہیں،ہم نے ان کے پیسے (کروڑوں ڈالر) لے لیے ہیں اور آبنائے ہرمز پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔‘‘اس کے علاوہ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کے زیر اقتدار شہروں اور ریاستوں میں مبینہ بدعنوانی اور جرائم پر توجہ دیں۔ انہوں نے خاص طور پر مینیسوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے کا ذکر کرتے ہوئے ڈیموکریٹک لیڈروں پر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا، ہر ماہ اربوں ڈالر کی چوری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو روکنے سے وفاقی بجٹ کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی۔ تاہم، انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھئے: روکی گئی میزائلوں کا ملبہ’’ مکہ مکرمہ‘‘ کی حدود میں گرا: سعودی عرب کا دعویٰ

دوسری جانب ایران کے حکام اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بار بار ٹرمپ کے ان دعوؤں کو غلط قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے امریکہ بار بار غلط اندازے لگاتا ہے۔ مزید برآں ٹرمپ کے ان بیانات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے حق میں نہیں ہیں، حالانکہ انہوں نے کسی دوسرے سفارتی یا پالیسی متبادل کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔
دریں اثنا، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، ہفتے کے آخر میں ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان فون پر تلخ گفتگو ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر دونوں لیڈروں کے  درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ `وائی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، اختلاف اس بات پر تھا کہ آیا ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کیے جائیں یا نہیں۔ نیتن یاہو اس کے حق میں تھے، جبکہ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھنے اور ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے حامی تھے۔ ایک ذریعے نے اس گفتگو کو `مشکل قرار دیا، جبکہ ایک دوسرے ذریعے نے اسے انتہائی تلخ بحث بتایا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ معاملے پر امریکی کارکنوں کا آئی سی سی سے ٹرمپ اور روبیو کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

تاہم، نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تردید کی کہ گفتگو کے دوران کوئی ٹکراؤ ہوا تھا۔ اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے فون پر بات چیت ہونے کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ کوئی تلخ بحث نہیں ہوئی تھی۔امریکہ کا کہنا ہے کہ اس تنازع میں اس کی پوزیشن مضبوط ہے۔ اس نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ امریکہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بحری ناکہ بندی اور فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، جن میں `آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ اور حال ہی میں اعلان کردہ `آپریشن آئرن گیٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK