بابی دیول نے ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کی جس میں ان فلموں کے تمام پوسٹرس ہیں جن میں انہوں نے اداکاری کی تھی اور ایک انٹرویو بھی شامل کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اینیمل نے ان کی زندگی بدل دی۔
EPAPER
Updated: October 06, 2025, 5:52 PM IST | Mumbai
بابی دیول نے ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کی جس میں ان فلموں کے تمام پوسٹرس ہیں جن میں انہوں نے اداکاری کی تھی اور ایک انٹرویو بھی شامل کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اینیمل نے ان کی زندگی بدل دی۔
بابی دیول نے ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کی جس میں ان فلموں کے تمام پوسٹرس ہیں جن میں انہوں نے اداکاری کی تھی اور ایک انٹرویو بھی شامل کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اینیمل نے ان کی زندگی بدل دی۔
بابی دیول نے۱۹۹۵ء میں فلم برسات سے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔ اداکار اب اپنے ۳؍ دہائیوں کے طویل سفر کا جشن منا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ابھی شروع ہو رہا ہے۔ برسات کے بعد، بابی گپت: دی ہڈن تروتھ، قریب،سولجر، بادل، ہم تو محبت کرے گا، بچھو، اجنبی، ہمراز اور جھوم برابر جھوم جیسی کامیاب فلموں میں نظر آئے۔ اس کے بعد ان کے کریئر میں گراوٹ آئی ۔
انہوں نے اپنے، یملا پگلا دیوانہ اور ہاؤس فل۴؍ میں اپنے کام سے کچھ کامیابیحاصل کی۔ لیکن حال ہی میں، انہوں نے کلاس آف۸۳، آشرم، اینیمل، لو ہوسٹل اور دی بیڈز آف بالی ووڈ کے ساتھ زبردست واپسی کی۔ اداکار، تجربہ کار اداکار دھرمیندر کے بیٹے اور سنی دیول کے بھائی، نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو مونٹیج شیئر کیا، جس میں اس فلم کے تمام پوسٹرس دکھائے گئے جس میں انہوں نے اداکاری کی اور ایک انٹرویو شامل کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اینیمل نے ان کی زندگی بدل دی۔
بابی نے کیپشن میں لکھا ’’۳۰؍ سال بہت سارے احساسات، اسکرین پر اور آف اسکرین، آپ کی محبت نے یہ سب کچھ قابل قدر بنا دیا۔ وہ آگ اب بھی جل رہی ہے اور میں ابھی شروع کر رہا ہوں!‘‘
بابی کی کامیابی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(ٹی آئی ایف ایف ) کے۵۰؍ ویں ایڈیشن کے خصوصی پریزنٹیشن سیکشن میں ان کی تازہ ترین فلم بندر کی نمائش کی گئی۔
ان کی کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں، جن میں الفا بھی شامل ہے جس میں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ شامل ہیں۔ الفا ۲۰۲۵ء میں کرسمس کی تعطیلات کے دوران سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم یش راج فلمز کی بڑھتی ہوئی جاسوسی کائنات میں ساتویں قسط ہے، جس کی شروعات سلمان خان اور کترینہ کیف کی اداکاری والی ’ٹائیگر‘ سیریز سے ہوئی تھی۔