Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے ایران میں تبدیلی کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

Updated: March 03, 2026, 3:53 PM IST | Moscow

روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہےکہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔

Russia And Iran.Photo:INN
روس اور ایران۔ تصویر:آئی این این

 روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہےکہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ 
ایک انٹرویو میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایران تو امریکہ اور اسرائیل کے حملے جھیل لےگا، لیکن حملہ کرکے امریکہ نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے، ایران دگنی توانائی سے کوشش کرے گا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرے۔  انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے سے دوچارکردیا ہے، یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ وہ عالمی طور پر غلبہ قائم رکھ سکیں۔ 
سابق روسی صدر  نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی اور کوئی بھی بات اس کا نکتہ آغاز بن سکتی ہے۔  مزید براں میدودیف نے یورپی لیڈروں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جانتا ہے روس سے نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ادا کرنا پڑےگی، نیوکلیئرتنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم حملے بچوں کاکھیل نظرآئیں گے۔
 آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  نے اسٹریٹجک طور پر آبنائے  ہرمز کو تمام بحری  آمدورفت  کے لیے بند قرار  دیتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی بھی جہاز جو اس راہ سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ تاریخ بدلنے کے لیے پرعزم، پہلے سیمی فائنل میں کل نیوزی لینڈ سے مقابلہ

روئٹرس نے  مقامی میڈیا کے حوالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر ایرانی  کمانڈر ان چیف کے سینئر مشیر ابراہیم جباری  نے سرکاری میڈیا میں جاری تبصرے میں کہا ہے کہ آبنائے  ہرمز بند ہے اور ایران کسی بھی گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو نذر آتش کر دے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’وارانسی‘‘ انٹارکٹکا میں شوٹ ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم: پرینکا چوپڑہ کی تصدیق

آبنائے  ہرمز خلیج کا وہ تنگ داخلی حصہ ہے جس کے ذریعے دنیا کے تقریباً ایک پانچویں تیل کا گزر ہوتا ہے۔  آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکر سعودی عرب، کویت، عراق، قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور ایران سے تیل اور گیس لے کر جاتے ہیں ان میں سے زیادہ تر تیل ایشیا کی جانب جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK