عوام فلم ’جانور‘کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار بابی دیول کا پوری فلم میں ایک بھی ڈائیلاگ نہیں تھا۔
EPAPER
Updated: December 05, 2023, 10:23 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عوام فلم ’جانور‘کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار بابی دیول کا پوری فلم میں ایک بھی ڈائیلاگ نہیں تھا۔
عوام فلم ’جانور‘کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ فلم میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے اداکار بابی دیول کا پوری فلم میں ایک بھی ڈائیلاگ نہیں تھا۔ انہیں صرف اشاروں کی زبان میں بات کرنی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران بابی دیول نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے ایسا کردار ادا کرنا چاہتا تھا جو میرےکمفرٹ زون سے باہر ہو۔ میں مزید چیلنجنگ کام کرنا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کے اندر چھپا ٹیلنٹ باہر آتا ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت دنگ رہ گئے جب ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے انہیں بتایاکہ ان کے پاس فلم میں کوئی ڈائیلاگ نہیں ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے ایک ماہ تک اشاروں کی زبان کی تربیت لی۔