Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کی سبیا ساچی کے لباس میں میٹ گالا میں شرکت کی تصدیق

Updated: May 05, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے تصدیق کی ہے کہ ’’کنگ خان میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں شرکت کریں گے۔ میٹ گالا میں وہ سبیا سیاچی کی پوشاک زیب تن کریں گے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیویارک، امریکہ میں میٹ گالاکی تقریب سے پہلے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے یہ تصدیق کی ہے کہ ’’بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ سبیا ساچی کے لباس میں میٹ گالا میں شرکت کریں گے۔ پوجا ددلانی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ’’کنگ خان بنگال ٹائیگر‘‘ لکھ کر شاہ رخ خان کی میٹ گالا میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کریتی سینن ، فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی: رپورٹ

جوان کے اداکار، نغمہ نگار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ کیارا ایڈوانی بھی میٹ گالا میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ ’’میٹ گالا ۲۰۲۵ء‘‘کی تقریب نیویارک، امریکہ میں منعقد ہونے والی ہے۔ میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تقریب کا مقصد مینس ویئر، خاص طور پر اسٹائل اور تاریخ میں ’’بلیک مین‘‘ کے رسوخ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اتنے برسوں میں مشہور ہندوستانی اداکار میٹ گالا میں شرکت کر چکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال سبیا سیاچی مکھرجی نے نیویارک، امریکہ میںمیٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر چلنے والی پہلی ہندوستانی فیشن ڈیزائنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔  کام کے محاذ پر ایس آر کے سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK