Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنی دیول کے بیٹے کے استقبالیہ میں مشہورشخصیات کی شرکت

Updated: June 20, 2023, 11:40 AM IST | Mumbai

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول ۱۸؍جون کو فلمسازبمل رائے کی پرپوتی درشیہ آچاریہ کے ساتھ شادی کےبندھن میں بندھ گئے۔ دیر شام ممبئی کے تاج لینڈزاینڈ ہوٹل میں گرینڈ ریسپشن پارٹی کا انعقادکیاگیاجس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔پارٹی کے کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکے ہیں۔

Salman Khan, Aamir Khan and Jackie Shroff attend Karan Deol`s reception
کرن دیول کے استقبالیہ میں شریک سلمان خان،عامر خان اور جیکی شروف

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول ۱۸؍جون کو فلمسازبمل رائے کی پرپوتی درشیہ آچاریہ کے ساتھ شادی کےبندھن میں بندھ گئے۔ دیر شام ممبئی کے تاج لینڈزاینڈ ہوٹل میں گرینڈ ریسپشن پارٹی کا انعقادکیاگیاجس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔پارٹی کے کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکے ہیں۔
 اس پارٹی میں دھرمیندر کے کئی پرانے دوستوں نے شرکت کی۔ انوپم کھیر،پریم چوپڑا، راج ببر، شتروگھن سنہا جیسے تجربہ کار اداکارپہنچے۔ ان کے علاوہ سلمان خان،سنیل شیٹی، عامر خان، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون جیسے ستاروں نے بھی پہنچ کرپارٹی کوچارچاند لگائے۔
سنی دیول نے پاپرازیوں میں مٹھائی تقسیم کی
 سنی دیول نے اپنے دوسرے بیٹےراجویر دیول کے ساتھ اپنے بیٹے کے استقبالیہ پر پاپرازی میں مٹھائی تقسیم کی۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوسامنے آیاہے۔ویڈیو میں سنی بلیک سوٹ میں خوبصورت لگ رہے ہیں۔
دھرمیندر نے زبردست رقص کیا
 اتوار کو۸۷؍سالہ دھرمیندر نے اپنے پوتے کرن کی بارات میں زبردست رقص کیا۔ جس کے ویڈیوسامنے آگئے ہیں۔بارات میں دھرمیندر نے اپنے بیٹے بوبی دیول کا ہاتھ پکڑ کرانٹری لی۔ پھر دھرمیندرنےڈھول پر رقص کیا۔ اس سے پہلے بھی دھرمیندر سنگیت کی تقریب میں پوتے کرن کے ساتھ یملا پگلا دیوانہ کے ٹائٹل گانے پر ڈانس کرتے نظر آئے تھے۔
ایک دوسرے کی وجہ سے
 شادی کے چند گھنٹے بعد ہی کرن دیول نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیوی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دونوں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا، `تم میرا آج ہو اور تم میرا کل ہو۔ یہ ہماری زندگی کے ایک خوبصورت سفر کاآغاز ہے۔ ہم ان تمام نعمتوں اور نیک خواہشات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں گھیر رکھا ہے۔واضح رہے کہ کرن اور درشیہ بچپن کے دوست ہیں۔ درشیہ ایک ڈیزائنر ہیں، جو اپنے وقت کے مشہور فلم ساز، بمل رائے کی پرپوتی ہیں۔ دھرمیندر نے بمل رائے کی فلم بندنی میں بھی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK