Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرح خان نے ’’شیلا کی جوانی‘‘ کو اپنی زندگی کا سب سے سستا گانا قرار دیا

Updated: May 31, 2025, 3:33 PM IST | Mumbai

اس نغمہ میں مرکزی حیثیت کترینہ کیف کو حاصل تھی جنہوں نے ’’شیلا کی جوانی‘‘ سے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ فرح خان نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے سستا گانا ہے جس کا بجٹ بہت کم تھا۔

Farah Khan. Picture: INN
فرح خان۔ تصویر: آئی این این

فرح خان کی فلم ’’تیس مار خان‘‘ ۲۰۱۰ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کا سپر ہٹ نغمہ ’’شیلا کی جوانی‘‘ ’اب بھی مقبول ہے۔ اس نغمے کے ذریعے کترینہ کیف نے اپنی منفرد شناخت بنائی تھی۔ اس کی گلوکارہ سنیدھی چوہان تھیں جبکہ اسے وشال شیکھر نے کمپوز کیا تھا۔ فرح خان نے فلم کی ہدایتکاری کے ساتھ کوریوگرافر کی خدمات بھی انجام دی تھیں۔ فرح خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ یہ گانا بہت کم بجٹ میں بنایا تھا اور یہ ان کے کریئر کا سب سے سستا گانا ہے۔ فرح خان حال ہی میں اپنے بلاگ کیلئے اداکارہ مانسی پاریکھ کے گھر گئیں۔ مانسی کی چھوٹے بجٹ کی فلم ’شبھ چنتک‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرح نے کہا، ’’جب کوئی کہتا ہے کہ مَیں نے اپنا گانا بہت بڑے بجٹ میں بنایا ہے، تو میں متاثر نہیں ہوتی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کا بجٹ جتنا چھوٹا ہوگا، آپ اتنا ہی بہتر سوچیں گے۔ میری زندگی کا سب سے سستا گانا شیلا کی جوانی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ میں پیٹر پارکر نئے کاسٹیوم میں نظر آسکتے ہیں

فرح نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پاس اس کیلئے کوئی سیٹ نہیں تھا۔ صرف ۱۰؍ ڈانسر تھے۔ ہم نے پورے گانے کی شوٹنگ صرف ساڑھے تین دن میں مکمل کر لی۔ یہ میں نے جو سب سے سستا گانا کیا ہے، میرے کریئر کا سب سے بڑا ہٹ گانا ہے۔ ٹاپ تین یا چار ہٹ گانوں میں سے ایک۔‘‘ واضح رہے کہ ’’شیلا کی جوانی‘‘ ایک زبردست نغمہ ہے۔ اس نے ہندوستان بھر میں میوزک چارٹس میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ ٹیلی ویژن اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر لاکھوں آراء حاصل کیں، اور شادیوں، پارٹیوں اور رقص کی پرفارمنس میں اہم ترین نغمہ بن گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK