خبروں کے مطابق ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو دو بڑی بالی ووڈ فلمیں باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ اور اجے دیوگن کی ’’درشیم ۳‘‘ متذکرہ تاریخ کو ایک دوسرے سے متصادم ہوں گی۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
خبروں کے مطابق ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو دو بڑی بالی ووڈ فلمیں باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔ شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ اور اجے دیوگن کی ’’درشیم ۳‘‘ متذکرہ تاریخ کو ایک دوسرے سے متصادم ہوں گی۔
حال ہی میں اجے دیوگن کی انتہائی متوقع فلم ’’درشیم ۳‘‘ کا اعلان اس وقت کیا گیا جب اس کے بنانے والوں نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو ایک درخواست لکھ کر انہیں فلم کی تیاری میں جانے کے بارے میں مطلع کیا۔ کچھ گھنٹے بعد، تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے میکرز کی جانب سے ایک باضابطہ اعلان شیئر کیا جس میں اجے دیوگن کی اداکاری والی فیملی تھریلر فلم کی ریلیز کی تصدیق کی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری ابھیشیک پاٹھک ہیں، جنہوں نے اس سے قبل ’’درشیم ۲‘‘ (۲۰۲۲ء) کی ہدایتکاری کی تھی۔ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’’اجے دیوگن-ابھیشیک پاٹھک نے اگلی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فیملی تھریلر فلم کی ریلیز کی تاریخ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پنکج ترپاٹھی کی ہیرا پھیری ۳ میں پریش راول کا کردار ادا کرنے کے خبروں کی تردید
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعلان میں ’’درشیم ۳‘‘ کے نام کا ذکر نہیں ہے لیکن مداحوں کو یقین ہے کہ یہ بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔جس چیز نے ریلیز کی تاریخ کے اعلان کو اور بھی دلچسپ بنا دیا وہ شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کے ساتھ ممکنہ تصادم ہے جو مبینہ طور پر ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء بھی ریلیز ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں یہ باکس آفس پر اب تک کا سب سے بڑا تصادم ہوگا۔ مداحوں کو اس لئے بھی اس فلم کے ’’درشیم ۳‘‘ ہونے کا یقین ہے کہ اسے ۲؍ اکتوبر (’’درشیم‘‘ میں ۲؍ اکتوبر کا خاص طور پر ذکر تھا) کو ریلیز کیا جانے والا ہے۔